مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 147

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما كان قولهم الا ان قالوا ربنا اغفر لنا ذنوبنا واسرافنا في امرنا وثبت اقدامنا وانصرنا على القوم الكافرين

اور (اس حالت میں) ان کے منہ سے کوئی بات نکلتی ہے تو یہی کہ اے پروردگار ہمارے گناہ اور زیادتیاں جو ہم اپنے کاموں میں کرتے رہے ہیں معاف فرما اور ہم کو ثابت قدم رکھ اور کافروں پر فتح عنایت فرما

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 147
  • پارہ 4
  • صفحہ 68

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مصائب و شدائد کے ہجوم میں نہ گھبراہٹ کی کو ئی بات کہی نہ مقابلہ سے ہٹ جانے اور دشمن کی اطاعت قبول کرنے کا ایک لفظ زبان سے نکالا۔ بولے تو یہ بولے کہ خداوندا! تو ہم سب کی تقصیرات اور زیادتیوں کو معاف فرما دے۔ ہمارے دلوں کو مضبوط و مستقل رکھ۔ تا ہمارا قدم جادۂ حق سے نہ لڑکھڑائے اور ہم کو کافروں کے مقابلہ میں مدد پہنچا وہ سمجھے کہ بسا اوقات مصیبت کے آنے میں لوگوں کے گناہوں اور کوتاہیوں کو دخل ہوتا ہے۔ اور ہم میں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور نہwamā
  2. كَانَتھاkāna
  3. قَوْلَهُمْان کی باتqawlahum
  4. إِلَّآمگرillā
  5. أَنیہ کہan
  6. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  7. رَبَّنَااے رب ہمارے،rabbanā
  8. ٱغْفِرْبخش دےigh'fir
  9. لَنَاواسطے ہمارےlanā
  10. ذُنُوبَنَاہمارے گناہdhunūbanā
  11. وَإِسْرَافَنَااور ہماری زیادتیاںwa-is'rāfanā
  12. فِىٓمیںfī
  13. أَمْرِنَاہمارے معاملے (میں)amrinā
  14. وَثَبِّتْاور جما دےwathabbit
  15. أَقْدَامَنَاہمارے قدموں کوaqdāmanā
  16. وَٱنصُرْنَااور مدد فرما ہماریwa-unṣur'nā
  17. عَلَىاوپرʿalā
  18. ٱلْقَوْمِقوم کےl-qawmi
  19. ٱلْكَـٰفِرِينَکافر (کافر قوم کے مقابلے پر)l-kāfirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں