مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 187

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٨٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ اخذ الله ميثاق الذين اوتوا الكتاب لتبيننه للناس ولا تكتمونه فنبذوه وراء ظهورهم واشتروا به ثمنا قليلا فبئس ما يشترون

اور جب خدا نے ان لوگوں سے جن کو کتاب عنایت کی گئی تھی اقرار کرلیا کہ (جو کچھ اس میں لکھا ہے) اسے صاف صاف بیان کرتے رہنا۔ اور اس (کی کسی بات) کو نہ چھپانا تو انہں نے اس کو پس پشت پھینک دیا اور اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت حاصل کی۔ یہ جو کچھ حاصل کرتے ہیں برا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 187
  • پارہ 4
  • صفحہ 75

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی علمائے اہل کتاب سےعہد لیا گیا تھا کہ جو احکام و بشارت کتاب اللہ میں ہیں انہیں صاف صاف لوگوں کےسامنے بیان کریں گے اور کوئی بات نہیں چھپائیں گے نہ ہیر پھیر کر کے ان کے معنی بدلیں گے، مگر انہوں نے ذرہ برابر پروا نہ کی اور دنیا کے تھوڑے سے نفع کی خاطر سب عہد و پیمان توڑ کر احکام شریعت بدل ڈالے، آیات اللہ میں لفظی و معنوی تحریفات کیں جس چیز کا ظاہرکرنا سب سے زیادہ ضروری تھا۔ یعنی پیغمبر آخرالزماں کی بشارت، اسی کو سب…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. أَخَذَلیاakhadha
  3. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  4. مِيثَـٰقَپختہ عہدmīthāqa
  5. ٱلَّذِينَان لوگوں سےalladhīna
  6. أُوتُوا۟جو دیے گئےūtū
  7. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  8. لَتُبَيِّنُنَّهُۥالتبہ تم ضرور بیان کرو گے اس کوlatubayyinunnahu
  9. لِلنَّاسِلوگوں کے لیےlilnnāsi
  10. وَلَااور نہwalā
  11. تَكْتُمُونَهُۥتم چھپاؤ گے اس کوtaktumūnahu
  12. فَنَبَذُوهُتو انہوں نے پھینک دیا اس کوfanabadhūhu
  13. وَرَآءَپیچھےwarāa
  14. ظُهُورِهِمْاپنی پیٹھوں کےẓuhūrihim
  15. وَٱشْتَرَوْا۟اور انہوں نے بیچ ڈالاwa-ish'taraw
  16. بِهِۦاس کوbihi
  17. ثَمَنًۭاقیمت کے عوضthamanan
  18. قَلِيلًۭا ۖتھوڑیqalīlan
  19. فَبِئْسَتو کتنا برا ہےfabi'sa
  20. مَاجوmā
  21. يَشْتَرُونَوہ خریدوفروخت کررہے ہیںyashtarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں