تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی قیامت کے دن ہر نیکی بدی، آدمی کے سامنے حاضر ہو گی۔ عمر بھر کا اعمال نامہ آدمی کے ہاتھ میں پکڑا دیا جائے گا۔ اس وقت مجرمین آرزو کریں گے کہ کاش یہ دن ہم سے دور ہی رہتا۔ یا ہم میں اور ان برے اعمال میں بڑی دور کا فاصلہ ہوتا تاکہ ان کے قریب بھی نہ جاتے۔ یہ بھی اس کی مہربانی ہے کہ تم کو ا س خوفناک دن کے آنے سے پہلے ڈراتا اور آگاہ کرتا ہے۔ تاکہ برائی کے طریقے خصوصًا موالات کفار ترک کر کے اور بھلائی کے راستہ پر چل کر…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں