مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 78

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان منهم لفريقا يلوون السنتهم بالكتاب لتحسبوه من الكتاب وما هو من الكتاب ويقولون هو من عند الله وما هو من عند الله ويقولون على الله الكذب وهم يعلمون

اور ان (اہلِ کتاب) میں بعضے ایسے ہیں کہ کتاب (تورات) کو زبان مروڑ مروڑ کر پڑھتے ہیں تاکہ تم سمجھو کہ جو کچھ وہ پڑھتے ہیں کتاب میں سے ہے حالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہے اور کہتے ہیں کہ وہ خدا کی طرف سے (نازل ہوا) ہے حالانکہ وہ خدا کی طرف سے نہیں ہوتا اور خدا پر جھوٹ بولتے ہیں اور (یہ بات) جانتے بھی ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 78
  • پارہ 3
  • صفحہ 60

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ اہل کتاب کی تحریف کا حال بیان فرمایا۔ یعنی آسمانی کتاب میں کچھ چیزیں اپنی طرف سے بڑھا گھٹا کر ایسے اندار اور لہجہ میں پڑھتے ہیں کہ ناواقف سننے والا دھوکہ میں آ جائے۔ اور یہ سمجھے کہ یہ بھی آسمانی کتاب کی عبارت ہے یہ ہی نہیں بلکہ زبان سے دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ یہ سب اللہ کے پاس سے آیا ہوا ہے۔ حالانکہ نہ وہ مضمون کتاب میں موجود ہے اور نہ خدا کے پاس سے آیا ہے بلکہ خود اس تحریف شدہ کتاب کو بھی بہیأ ت مجموعی خدا کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِنَّاور بیشکwa-inna
  2. مِنْهُمْان میں سےmin'hum
  3. لَفَرِيقًۭاالبتہ ایک گروہ ہےlafarīqan
  4. يَلْوُۥنَوہ ڈرتے ہیںyalwūna
  5. أَلْسِنَتَهُماپنی زبانوں کوalsinatahum
  6. بِٱلْكِتَـٰبِساتھ کتاب کےbil-kitābi
  7. لِتَحْسَبُوهُتاکہ تم سمجھ اس کوlitaḥsabūhu
  8. مِنَمیں سےmina
  9. ٱلْكِتَـٰبِکتابl-kitābi
  10. وَمَااور نہیںwamā
  11. هُوَوہhuwa
  12. مِنَمیں سےmina
  13. ٱلْكِتَـٰبِکتابl-kitābi
  14. وَيَقُولُونَاور وہ کہتے ہیںwayaqūlūna
  15. هُوَوہ سےhuwa
  16. مِنْ(سے) ہےmin
  17. عِندِپاسʿindi
  18. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  19. وَمَااور نہیںwamā
  20. هُوَوہhuwa
  21. مِنْسےmin
  22. عِندِپاس سےʿindi
  23. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  24. وَيَقُولُونَکہتے ہیںwayaqūlūna
  25. عَلَىپرʿalā
  26. ٱللَّهِاللہl-lahi
  27. ٱلْكَذِبَجھوٹl-kadhiba
  28. وَهُمْاور وہwahum
  29. يَعْلَمُونَجانتے ہیںyaʿlamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں