مواد پر جائیں
Quran Maqasid

رَقِيب

قرآن میں رقيب

معنی: نگران

رقيب قرآن کی 5 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
5
سورتیں
5
مادّہ
ر ق ب

رَقِيب

اسم · 5 بار

معنی: نگران · دوسرے تراجم: انتظار کرنے والا ہوں

قرآن میں صورتیں

  • رَقِيبًا ×2
  • رَقِيبٌ ×2
  • ٱلرَّقِيبَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الرقبة: اسم للعضو المعروف، ثم يعبر بها عن الجملة، وجعل في التعارف اسما للمماليك، كما عبر بالرأس وبالظهر عن

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وفي الرقاب﴾ [البقرة: 177] يعني المكاتبين، والرقبة: العضو المعروف، وعبر بها عن الجملة، وغلبت في المملوك من الآدميين، كما غلب الرأس والظهر المراكب، فقيل: هو يملك كذا رأسا وكذا ظهرا. وقوله: ﴿فك رقبة﴾ [البلد: 13] أي عنقها. والرقيب: الحافظ للشيء؛ وذلك إما لأنه يحفظ رقبته، ومنه في أسماء الله تعالى "الرقيب"،…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ر ق ب پر مکمل اندراجات

رقيب والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا (یعنی اول) اس سے اس کا جوڑا بنایا۔ پھر ان دونوں سے کثرت سے مرد وعورت (پیدا کرکے روئے زمین پر) پھیلا دیئے۔ اور خدا سے جس کے نام کو تم اپنی حاجت بر آری کا ذریعہ بناتے ہو ڈرو اور (قطع مودت) ارحام سے (بچو) کچھ شک نہیں کہ خدا تمہیں دیکھ رہا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:1
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    میں نے ان سے کچھ نہیں کہا بجز اس کے جس کا تو نے مجھے حکم دیا ہے وہ یہ کہ تم خدا کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا سب کا پروردگار ہے اور جب تک میں ان میں رہا ان (کے حالات) کی خبر رکھتا رہا جب تو نے مجھے دنیا سے اٹھا لیا تو تو ان کا نگران تھا اور تو ہر چیز سے خبردار ہے

    سورہ مائدہ، آیت 5:117
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور برادران ملت! تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ میں (اپنی جگہ) کام کیے جاتا ہوں۔ تم کو عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ رسوا کرنے والا عذاب کس پر آتا ہے اور جھوٹا کون ہے اور تم بھی انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

    سورہ ہود، آیت 11:93
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے پیغمبر) ان کے سوا اور عورتیں تم کو جائز نہیں اور نہ یہ کہ ان بیویوں کو چھوڑ کر اور بیویاں کرو خواہ ان کا حسن تم کو (کیسا ہی) اچھا لگے مگر وہ جو تمہارے ہاتھ کا مال ہے (یعنی لونڈیوں کے بارے میں تم کو اختیار ہے) اور خدا ہر چیز پر نگاہ رکھتا ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:52
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کوئی بات اس کی زبان پر نہیں آتی مگر ایک نگہبان اس کے پاس تیار رہتا ہے

    سورہ ق، آیت 50:18