تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یہ منافق تھے جو پیٹھ پیچھے بدگوئی کرتے رسول کی ، یا آپ کی ازواج طاہرات پر جھوٹ طوفان اٹھاتے جیسا کہ سورہ "نور" میں گذر چکا۔ آگے بعض ایذاؤں کے انسداد کا بندوبست کیا گیا ہے جو مسلمان عورتوں کو ان کی طرف سے پہنچتی تھی۔ روایات میں ہے کہ مسلمان مستورات جب ضروریات کے لئے باہر نکلتیں، بدمعاش منافق تاک میں رہتے۔ اور چھیڑ چھاڑ کرتے پھر پکڑے جاتے تو کہتے ہم نے سمجھا نہیں تھا کہ کوئی شریف عورت ہے ۔ لونڈی باندی سمجھ کر چھیڑ دیا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں