مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ سبا، آیت 5

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والذين سعوا في اياتنا معاجزين اولئك لهم عذاب من رجز اليم

اور جنہوں نے ہماری آیتوں میں کوشش کی کہ ہمیں ہرا دیں گے۔ ان کے لئے سخت درد دینے والے عذاب کی سزا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 5
  • پارہ 22
  • صفحہ 428

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی قیامت کا آنا اس لئے ضرور ہے کہ لوگوں کو ان کی نیکی اور بدی کا پھل دیا جائے اور حق تعالیٰ کی جملہ صفات کا کامل ظہور ہو (تنبیہ) "جو لوگ دوڑے ہماری آیتوں کو ہرانے کو" یعنی ہماری آیتوں کے ابطال اور لوگوں کو قولًا و فعلًا ان سے روکنے کے لئے کھڑے ہوئے۔ گویا وہ (العیاذ باللہ) اللہ کو عاجز کرنا اور ہرانا چاہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اسکے ہاتھ نہیں آئیں گے ۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  2. سَعَوْجنہوں نے کوشش کیsaʿaw
  3. فِىٓمیںfī
  4. ءَايَـٰتِنَاہماری آیات (میں)āyātinā
  5. مُعَـٰجِزِينَعاجز کرنے والے بن کرmuʿājizīna
  6. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  7. لَهُمْان کے لیےlahum
  8. عَذَابٌۭعذاب ہےʿadhābun
  9. مِّنکاmin
  10. رِّجْزٍبدترینrij'zin
  11. أَلِيمٌۭدردناک قسم کاalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں