مواد پر جائیں
Quran Maqasid

رِجْز

قرآن میں رجز

معنی: عذاب

رجز قرآن کی 7 سورتوں کی 9 آیات میں 10 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
10
آیات
9
سورتیں
7
مادّہ
ر ج ز

رِجْز

اسم · 9 بار

معنی: عذاب · دوسرے تراجم: گندگی۔ نجاست, بدترین, بے قرار کرنے والا

قرآن میں صورتیں

  • رِجْزًا ×3
  • ٱلرِّجْزُ ×3
  • رِجْزَ ×3

رُجْز

اسم · 1 بار

معنی: اور گندگی

قرآن میں صورتیں

  • وَٱلرُّجْزَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أصل الرجز: الاضطراب، ومنه قيل: رجز البعير رجزا، فهو أرجز، وناقة رجزاء: إذا تقارب خطوها واضطرب لضعف فيها، وشبه الرجز به لتقارب أجزائه وتصور رجز في اللسان عند إنشاده، ويقال لنحوه من الشعر أرجوزة وأراجيز، ورجز فلان وارتجز إذا عمل ذلك، أو أنشد، وهو راجز ورجاز ورجازة. وقوله: عذاب من رجز أليم

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿والرجز فاهجر﴾ [المدثر: 5] أي عبادة الأوثان وأصل الرجز: العذاب، والمعنى اهجر ما يؤدي إلى الرجز، والأمر وإن كان له في الصورة فهو لغيره في المعنى لأنه عليه الصلاة والسلام لم يزل هاجرا ذلك. أو المعنى: دم على ذلك، وأصله الاضطراب. ومنه: رجز البعير يرجز رجزا فهو أرجز ورجز: تقارب خطوه واضطرب لضعف فيه. وشبه به بحر…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ر ج ز پر مکمل اندراجات

رجز والی آیات

9 میں سے آیات 1–9

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو جو ظالم تھے، انہوں نے اس لفظ کو، جس کا ان کو حکم دیا تھا، بدل کر اس کی جگہ اور لفظ کہنا شروع کیا، پس ہم نے (ان) ظالموں پر آسمان سے عذاب نازل کیا، کیونکہ نافرمانیاں کئے جاتے تھے

    سورہ بقرہ، آیت 2:59
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ان پر عذاب واقع ہوتا تو کہتے کہ موسیٰ ہمارے لیے اپنے پروردگار سے دعا کرو۔ جیسا اس نے تم سے عہد کر رکھا ہے۔ اگر تم ہم سے عذاب کو ٹال دو گے تو ہم تم پر ایمان بھی لے آئیں گے اور بنی اسرائیل کو بھی تمہارے ساتھ جانے (کی اجازت) دیں گے

    سورہ اعراف، آیت 7:134
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر جب ہم ایک مدت کے لیے جس تک ان کو پہنچنا تھا ان سے عذاب دور کردیتے تو وہ عہد کو توڑ ڈالتے

    سورہ اعراف، آیت 7:135
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مگر جو ان میں ظالم تھے انہوں نے اس لفظ کو جس کا ان کو حکم دیا گیا تھا بدل کر اس کی جگہ اور لفظ کہنا شروع کیا تو ہم نے ان پر آسمان سے عذاب بھیجا اس لیے کہ ظلم کرتے تھے

    سورہ اعراف، آیت 7:162
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب اس نے (تمہاری) تسکین کے لیے اپنی طرف سے تمہیں نیند (کی چادر) اُڑھا دی اور تم پر آسمان سے پانی برسادیا تاکہ تم کو اس سے (نہلا کر) پاک کر دے اور شیطانی نجاست کو تم سے دور کردے۔ اور اس لیے بھی کہ تمہارے دلوں کو مضبوط کردے اور اس سے تمہارے پاؤں جمائے رکھے

    سورہ انفال، آیت 8:11
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم اس بستی کے رہنے والوں پر اس سبب سے کہ یہ بدکرداری کرتے رہے ہیں آسمان سے عذاب نازل کرنے والے ہیں

    سورہ عنکبوت، آیت 29:34
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جنہوں نے ہماری آیتوں میں کوشش کی کہ ہمیں ہرا دیں گے۔ ان کے لئے سخت درد دینے والے عذاب کی سزا ہے

    سورہ سبا، آیت 34:5
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ ہدایت (کی کتاب) ہے۔ اور جو لوگ اپنے پروردگار کی آیتوں سے انکار کرتے ہیں ان کو سخت قسم کا درد دینے والا عذاب ہوگا

    سورہ جاثیہ، آیت 45:11
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ناپاکی سے دور رہو

    سورہ مدثر، آیت 74:5