مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فاطر، آیت 10

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

من كان يريد العزة فلله العزة جميعا اليه يصعد الكلم الطيب والعمل الصالح يرفعه والذين يمكرون السيئات لهم عذاب شديد ومكر اولئك هو يبور

جو شخص عزت کا طلب گار ہے تو عزت تو سب خدا ہی کی ہے۔ اسی کی طرف پاکیزہ کلمات چڑھتے ہیں اور نیک عمل اس کو بلند کرتے ہیں۔ اور جو لوگ برے برے مکر کرتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے۔ اور ان کا مکر نابود ہوجائے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 10
  • پارہ 22
  • صفحہ 435

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کفار نے دوسرے معبود اس لئے ٹھہرائے تھے کہ اللہ کے ہاں ان کی عزت ہو گی۔ وَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اٰلِہَۃً لِّیَکُوۡنُوۡا لَہُمۡ عِزًّا (مریم۔۸۱) اور بہت لوگ مسلمانوں کو چھوڑ کر کفار سے دوستانہ کرتے تھے کہ اس سے انکی عزت بنی رہے گی الَّذِیۡنَ یَتَّخِذُوۡنَ الۡکٰفِرِیۡنَ اَوۡلِیَآءَ مِنۡ دُوۡنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ؕ اَیَبۡتَغُوۡنَ عِنۡدَہُمُ الۡعِزَّۃَ فَاِنَّ الۡعِزَّۃَ لِلّٰہِ جَمِیۡعًا (نساء۔۱۳۹) اس قسم کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَنجو کوئیman
  2. كَانَہےkāna
  3. يُرِيدُچاہتاyurīdu
  4. ٱلْعِزَّةَعزتl-ʿizata
  5. فَلِلَّهِتو اللہ کے لیےfalillahi
  6. ٱلْعِزَّةُعزت ہےl-ʿizatu
  7. جَمِيعًا ۚساری کی ساریjamīʿan
  8. إِلَيْهِاسی کی طرفilayhi
  9. يَصْعَدُچڑھتے ہیںyaṣʿadu
  10. ٱلْكَلِمُکلماتl-kalimu
  11. ٱلطَّيِّبُپاکیزہl-ṭayibu
  12. وَٱلْعَمَلُاور عملwal-ʿamalu
  13. ٱلصَّـٰلِحُنیکl-ṣāliḥu
  14. يَرْفَعُهُۥ ۚاوپر چڑھاتا ہے اس کوyarfaʿuhu
  15. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  16. يَمْكُرُونَجو چالبازیاں کرتے ہیںyamkurūna
  17. ٱلسَّيِّـَٔاتِبری۔ بےہودہl-sayiāti
  18. لَهُمْان کے لیےlahum
  19. عَذَابٌۭعذابʿadhābun
  20. شَدِيدٌۭ ۖسخت ہےshadīdun
  21. وَمَكْرُاور مکرwamakru
  22. أُو۟لَـٰٓئِكَان لوگوں کاulāika
  23. هُوَوہhuwa
  24. يَبُورُغارت ہونے والا ہے۔ تباہ ہوجائے گاyabūru

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں