مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فاطر، آیت 9

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والله الذي ارسل الرياح فتثير سحابا فسقناه الى بلد ميت فاحيينا به الارض بعد موتها كذلك النشور

اور خدا ہی تو ہے جو ہوائیں چلاتا ہے اور وہ بادل کو اُبھارتی ہیں پھر ہم ان کو ایک بےجان شہر کی طرف چلاتے ہیں۔ پھر اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کردیتے ہیں۔ اسی طرح مردوں کو جی اُٹھنا ہوگا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 9
  • پارہ 22
  • صفحہ 435

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اللہ کے حکم سے ہوائیں بادلوں کو اٹھا کر لاتی ہیں اور جس ملک کا رقبہ مردہ پڑا تھا۔ یعنی کھیتی و سبزہ کچھ نہ تھا، چاروں طرف خاک اڑ رہی تھی، بارش کے پانی سے اس میں جان پڑ جاتی ہے۔ اسی طرح سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ تم کو بھی مرے پیچھے جلا کر کھڑا کر دے گا۔ روایات میں ہے کہ جب اللہ مردوں کو زندہ کرنا چاہے گا۔ عرش کے نیچے سے ایک (خاص قسم کی) بارش ہو گی جس کا پانی پڑتے ہی مردے اس طرح جی اٹھیں گے۔ جیسے ظاہری بارش ہونے پر دانہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  2. ٱلَّذِىٓوہ ذات ہےalladhī
  3. أَرْسَلَجس نے بھیجاarsala
  4. ٱلرِّيَـٰحَہواؤں کوl-riyāḥa
  5. فَتُثِيرُتو وہ اٹھاتی ہیںfatuthīru
  6. سَحَابًۭابادلsaḥāban
  7. فَسُقْنَـٰهُپھرجاتے ہیں ہم اس کو۔ چلاتے ہیں ہم اس کوfasuq'nāhu
  8. إِلَىٰطرفilā
  9. بَلَدٍۢشہرbaladin
  10. مَّيِّتٍۢمردہmayyitin
  11. فَأَحْيَيْنَاپھر زندہ کرتے ہیں ہمfa-aḥyaynā
  12. بِهِاس کے ساتھbihi
  13. ٱلْأَرْضَزمین کوl-arḍa
  14. بَعْدَبعدbaʿda
  15. مَوْتِهَا ۚاس کے مرنے کےmawtihā
  16. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  17. ٱلنُّشُورُہوگا دوبارہ اٹھناl-nushūru

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں