مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فاطر، آیت 29

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان الذين يتلون كتاب الله واقاموا الصلاة وانفقوا مما رزقناهم سرا وعلانية يرجون تجارة لن تبور

جو لوگ خدا کی کتاب پڑھتے اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں وہ اس تجارت (کے فائدے) کے امیدوار ہیں جو کبھی تباہ نہیں ہوگی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 29
  • پارہ 22
  • صفحہ 437

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو اللہ سے ڈر کر اس کی باتوں کو مانتے اور اس کی کتاب کو عقیدت کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ نیز بدنی و مالی عبادات میں کوتاہی نہیں کرتے وہ حقیقت میں ایسے زبردست بیوپار کے امیدوار ہیں جس میں خسارے اور ٹوٹے کا کوئی احتمال نہیں۔ بلاشبہ جب خدا خود ان کے اعمال کا خریدار ہو تو اس امید میں یقینًا حق بجانب ہیں۔ نقصان کا اندیشہ کسی طرف سے نہیں ہو سکتا۔ از سر تا پا نفع ہی نفع ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. يَتْلُونَجو پڑھتے ہیںyatlūna
  4. كِتَـٰبَکتابkitāba
  5. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  6. وَأَقَامُوا۟اور قائم کرتے ہیںwa-aqāmū
  7. ٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalata
  8. وَأَنفَقُوا۟اور خرچ کرتے ہیںwa-anfaqū
  9. مِمَّااس میں سے جوmimmā
  10. رَزَقْنَـٰهُمْرزق دیا ہم نے ان کوrazaqnāhum
  11. سِرًّۭاپوشیدہsirran
  12. وَعَلَانِيَةًۭاور ظاہریwaʿalāniyatan
  13. يَرْجُونَامید رکھتے ہیںyarjūna
  14. تِجَـٰرَةًۭایک تجارت کیtijāratan
  15. لَّنہرگز نہlan
  16. تَبُورَجو خسارہ پائے گیtabūra

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں