مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فاطر، آیت 44

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اولم يسيروا في الارض فينظروا كيف كان عاقبة الذين من قبلهم وكانوا اشد منهم قوة وما كان الله ليعجزه من شيء في السماوات ولا في الارض انه كان عليما قديرا

کیا انہوں نے زمین میں کبھی سیر نہیں کی تاکہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیا ہوا حالانکہ وہ ان سے قوت میں بہت زیادہ تھے۔ اور خدا ایسا نہیں کہ آسمانوں اور زمین میں کوئی چیز اس کو عاجز کرسکے۔ وہ علم والا (اور) قدرت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 44
  • پارہ 22
  • صفحہ 439

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بڑے بڑے زور آور مدعی اللہ کی گرفت سے نہ بچ سکے مثلاً عاد و ثمود وغیرہ۔ یہ بیچارے تو کیا چیز ہیں خوب سمجھ لو کہ آسمان و زمین کی کوئی طاقت اللہ کو عاجز نہیں کر سکتی علم اس کا محیط اور قدرت اس کی کامل پھر معاذ اللہ عاجز ہو تو کدھر سے ہو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَوَلَمْکیا بھلا نہیںawalam
  2. يَسِيرُوا۟وہ چلے پھرےyasīrū
  3. فِىمیںfī
  4. ٱلْأَرْضِزمین (میں )l-arḍi
  5. فَيَنظُرُوا۟تاکہ وہ دیکھتےfayanẓurū
  6. كَيْفَکس طرحkayfa
  7. كَانَہواkāna
  8. عَـٰقِبَةُانجامʿāqibatu
  9. ٱلَّذِينَان لوگوں کاalladhīna
  10. مِنسےmin
  11. قَبْلِهِمْجو ان سے پہلے تھےqablihim
  12. وَكَانُوٓا۟اور تھے وہwakānū
  13. أَشَدَّزیادہ سختashadda
  14. مِنْهُمْان سےmin'hum
  15. قُوَّةًۭ ۚقوت میںquwwatan
  16. وَمَااور نہیںwamā
  17. كَانَہےkāna
  18. ٱللَّهُاللہl-lahu
  19. لِيُعْجِزَهُۥکہ عاجز کرے اس کوliyuʿ'jizahu
  20. مِنکوئیmin
  21. شَىْءٍۢچیزshayin
  22. فِىمیںfī
  23. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں (میں)l-samāwāti
  24. وَلَااور نہwalā
  25. فِىمیںfī
  26. ٱلْأَرْضِ ۚزمین (میں)l-arḍi
  27. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  28. كَانَہےkāna
  29. عَلِيمًۭاجاننے والاʿalīman
  30. قَدِيرًۭاقدرت رکھنے والاqadīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں