مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فاطر، آیت 43

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

استكبارا في الارض ومكر السيئ ولا يحيق المكر السيئ الا باهله فهل ينظرون الا سنت الاولين فلن تجد لسنت الله تبديلا ولن تجد لسنت الله تحويلا

یعنی (انہوں نے) ملک میں غرور کرنا اور بری چال چلنا (اختیار کیا) اور بری چال کا وبال اس کے چلنے والے ہی پر پڑتا ہے۔ یہ اگلے لوگوں کی روش کے سوا اور کسی چیز کے منتظر نہیں۔ سو تم خدا کی عادت میں ہرگز تبدل نہ پاؤ گے۔ اور خدا کے طریقے میں کبھی تغیر نہ دیکھو گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 43
  • پارہ 22
  • صفحہ 439

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

عرب کے لوگ جب سنتے کہ یہود وغیرہ دوسری قوموں نے اپنے نبیوں کی یوں نافرمانی کی تو کہتے کہ کبھی ہم میں ایک نبی آئے تو ہم ان قوموں سے بہتر نبی کی اطاعت و رفاقت کر کے دکھلائیں۔ جب اللہ نے نبی بھیجا جو سب نبیوں سے عظمت شان میں بڑھ کر ہے تو حق سے اور زیادہ بدکنے لگے۔ ان کا غرور و تکبر کہاں اجازت دیتا کہ نبی کے سامنے گردن جھکائیں۔ رفاقت و اطاعت اختیار کرنے کے بجائے عداوت پر کمر بستہ ہو گئے اور طرح طرح کی مکرو تدبیریں اور…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱسْتِكْبَارًۭاتکبر کی وجہ سےis'tik'bāran
  2. فِىمیںfī
  3. ٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍi
  4. وَمَكْرَاور چال کیwamakra
  5. ٱلسَّيِّئِ ۚبریl-sayi-i
  6. وَلَااور نہیںwalā
  7. يَحِيقُگھیرتیyaḥīqu
  8. ٱلْمَكْرُچالl-makru
  9. ٱلسَّيِّئُبریl-sayi-u
  10. إِلَّامگرillā
  11. بِأَهْلِهِۦ ۚاس کے اہل کو۔ اپنے اہل کوbi-ahlihi
  12. فَهَلْتو نہیںfahal
  13. يَنظُرُونَوہ انتظار کرتےyanẓurūna
  14. إِلَّامگرillā
  15. سُنَّتَسنت کا۔ طریقوں کاsunnata
  16. ٱلْأَوَّلِينَ ۚپہلوں کےl-awalīna
  17. فَلَنتو ہرگز نہیںfalan
  18. تَجِدَتو پائے گاtajida
  19. لِسُنَّتِطریقے کے لیےlisunnati
  20. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  21. تَبْدِيلًۭا ۖکوئی تبدیلیtabdīlan
  22. وَلَناور ہرگز نہwalan
  23. تَجِدَتو پائے گاtajida
  24. لِسُنَّتِسنت کو۔ طریقے کوlisunnati
  25. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  26. تَحْوِيلًاپھیرنے والاtaḥwīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں