مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ صافات، آیت 102

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما بلغ معه السعي قال يا بني اني ارى في المنام اني اذبحك فانظر ماذا ترى قال يا ابت افعل ما تؤمر ستجدني ان شاء الله من الصابرين

جب وہ ان کے ساتھ دوڑنے (کی عمر) کو پہنچا تو ابراہیم نے کہا کہ بیٹا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ (گویا) تم کو ذبح کر رہا ہوں تو تم سوچو کہ تمہارا کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا کہ ابا جو آپ کو حکم ہوا ہے وہی کیجیئے خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابروں میں پایئے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 182 میں سے آیت 102
  • پارہ 23
  • صفحہ 449

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب اسمٰعیلؑ بڑا ہو کر اس قابل ہو گیا کہ اپنے باپ کے ساتھ دوڑ سکے۔ اور اس کے کام آسکے۔ اس وقت ابراہیمؑ نے اپنا خواب بیٹے کو سنایا۔ تا اس کا خیال معلوم کریں کہ خوشی سے آمادہ ہوتا ہے یا زبردستی کرنی پڑے گی۔ کہتے ہیں کہ تین رات مسلسل یہ ہی خواب دیکھتے رہے۔ تیسرے روز بیٹے کو اطلاع کی، بیٹے نے بلا توقف قبول کیا۔ کہنے لگا کہ ابا جان! (دیر کیا ہے) مالک کا جو حکم ہو کر ڈالیے (ایسے کام میں مشورہ کی ضرورت نہیں۔ امر الہٰی کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاپھر جبfalammā
  2. بَلَغَوہ پہنچاbalagha
  3. مَعَهُاس کے ساتھmaʿahu
  4. ٱلسَّعْىَدوڑ دھوپ کو/ بلوغت کی عمر کوl-saʿya
  5. قَالَکہاqāla
  6. يَـٰبُنَىَّاے میرے بچےyābunayya
  7. إِنِّىٓبیشک میں نےinnī
  8. أَرَىٰدیکھا ہےarā
  9. فِىمیںfī
  10. ٱلْمَنَامِخوابl-manāmi
  11. أَنِّىٓکہ میںannī
  12. أَذْبَحُكَمیں ذبح کررہا ہوں تجھ کوadhbaḥuka
  13. فَٱنظُرْتو دیکھfa-unẓur
  14. مَاذَاکیا کچھmādhā
  15. تَرَىٰ ۚتو دیکھتا ہے/کیا تیرا خیال ہے/تیری کیا رائے ہےtarā
  16. قَالَکہاqāla
  17. يَـٰٓأَبَتِاے ابا جانyāabati
  18. ٱفْعَلْکیجئےif'ʿal
  19. مَاجوmā
  20. تُؤْمَرُ ۖآپ حکم دیئے گئے ہیںtu'maru
  21. سَتَجِدُنِىٓعنقریب آپ پائیں گے مجھ کوsatajidunī
  22. إِناگرin
  23. شَآءَچاہاshāa
  24. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  25. مِنَمیں سےmina
  26. ٱلصَّـٰبِرِينَصبر کرنے والوںl-ṣābirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں