مواد پر جائیں
Quran Maqasid

ذُبِحَ

قرآن میں ذبح

معنی: تم ذبح کرو

ذبح قرآن کی 4 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
6
سورتیں
4
مادّہ
ذ ب ح

ذُبِحَ

فعل · 5 بار

معنی: تم ذبح کرو · دوسرے تراجم: تو انہوں نے ذبح کیا اس کو, ذبح کیا گیا, البتہ میں ضرور ذبح کروں گا اس کو, میں ذبح کررہا ہوں تجھ کو

قرآن میں صورتیں

  • تَذْبَحُوا۟ ×1
  • فَذَبَحُوهَا ×1
  • ذُبِحَ ×1
  • لَأَا۟ذْبَحَنَّهُۥٓ ×1
  • أَذْبَحُكَ ×1

ذِبْح

اسم · 1 بار

معنی: ساتھ ایک قربانی کے

قرآن میں صورتیں

  • بِذِبْحٍ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أصل الذبح: شق حلق الحيوانات. والذبح:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الذال والباء والحاء أصل واحد، وهو يدل على الشق. فالذبح: مصدر ذبحت الشاة ذبحا. والذبح: المذبوح. والذباح: شقوق في أصول الأصابع. ويقال ذبح الدن، إذا بزل. والمذابح: سيول صغار تشق الأرض شقا. وسعد الذابح: أحد السعود. والذبح: نبت، ولعله أن يكون شاذا من الأصل.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ذ ب ح پر مکمل اندراجات

ذبح والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ خدا تم کو حکم دیتا ہے کہ ایک بیل ذبح کرو۔ وہ بولے، کیا تم ہم سے ہنسی کرتے ہو۔ (موسیٰ نے) کہا کہ میں الله کی پناہ مانگتا ہوں کہ نادان بنوں

    سورہ بقرہ، آیت 2:67
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    موسیٰ نے کہا کہ خدا فرماتا ہے کہ وہ بیل کام میں لگا ہوا نہ ہو، نہ تو زمین جوتتا ہو اور نہ کھیتی کو پانی دیتا ہو۔ اس میں کسی طرح کا داغ نہ ہو۔ کہنے لگے، اب تم نے سب باتیں درست بتا دیں۔ غرض (بڑی مشکل سے) انہوں نے اس بیل کو ذبح کیا، اور وہ ایسا کرنے والے تھے نہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:71
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تم پر مرا ہوا جانور اور (بہتا) لہو اور سور کا گوشت اور جس چیز پر خدا کے سوا کسی اور کا نام پکارا جائے اور جو جانور گلا گھٹ کر مر جائے اور جو چوٹ لگ کر مر جائے اور جو گر کر مر جائے اور جو سینگ لگ کر مر جائے یہ سب حرام ہیں اور وہ جانور بھی جس کو درندے پھاڑ کھائیں۔ مگر جس کو تم (مرنے سے پہلے) ذبح کرلو اور وہ جانور بھی جو تھان پر ذبح کیا جائے اور یہ بھی کہ پاسوں سے قسمت معلوم کرو یہ سب گناہ (کے کام) ہیں آج کافر تمہارے دین سے ناامید ہو گئے ہیں تو ان سے مت ڈرو اور مجھی سے ڈرتے رہو (اور) آج ہم نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کر دیا اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کر دیں اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا ہاں جو شخص بھوک میں ناچار ہو جائے (بشرطیکہ) گناہ کی طرف مائل نہ ہو تو خدا بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ مائدہ، آیت 5:3
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    میں اسے سخت سزا دوں گا یا ذبح کر ڈالوں گا یا میرے سامنے (اپنی بےقصوری کی) دلیل صریح پیش کرے

    سورہ نمل، آیت 27:21
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب وہ ان کے ساتھ دوڑنے (کی عمر) کو پہنچا تو ابراہیم نے کہا کہ بیٹا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ (گویا) تم کو ذبح کر رہا ہوں تو تم سوچو کہ تمہارا کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا کہ ابا جو آپ کو حکم ہوا ہے وہی کیجیئے خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابروں میں پایئے گا

    سورہ صافات، آیت 37:102
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے ایک بڑی قربانی کو ان کا فدیہ دیا

    سورہ صافات، آیت 37:107