تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
اوپر کی مجلس سے مراد فرشتوں کی مجلس ہے۔ یعنی شیاطین کو یہ قدرت نہیں دی گئ کہ فرشتوں کی مجلس میں پہنچ کر کوئی بات وحی الہٰی کی سن آئیں۔ جب ایسا ارادہ کر کے اوپر آسمانوں کے قریب پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں تو جس طرف سے جاتے ہیں ادھر ہی سے فرشتے دھکے دے کر اور مار مار کر بھگا دیتے ہیں۔ یعنی دنیا میں ہمشیہ یوں ہی مار پڑتی رہے گی اور آخرت کا دائمی عذاب الگ رہا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں