مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ص، آیت 24

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال لقد ظلمك بسؤال نعجتك الى نعاجه وان كثيرا من الخلطاء ليبغي بعضهم على بعض الا الذين امنوا وعملوا الصالحات وقليل ما هم وظن داوود انما فتناه فاستغفر ربه وخر راكعا واناب

انہوں نے کہا کہ یہ جو تیری دنبی مانگتا ہے کہ اپنی دنبیوں میں ملالے بےشک تجھ پر ظلم کرتا ہے۔ اور اکثر شریک ایک دوسرے پر زیادتی ہی کیا کرتے ہیں۔ ہاں جو ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے اور ایسے لوگ بہت کم ہیں۔ اور داؤد نے خیال کیا کہ (اس واقعے سے) ہم نے ان کو آزمایا ہے تو انہوں نے اپنے پروردگار سے مغفرت مانگی اور جھک کر گڑ پڑے اور (خدا کی طرف) رجوع کیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 24
  • پارہ 23
  • صفحہ 454

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت داؤدؑ نے بقاعدہ شریعت ثبوت وغیرہ طلب کیا ہو گا۔ آخر میں یہ فرمایا کہ بیشک (اگر یہ تیرا بھائی ایسا کرتا ہے تو) اس کی زیادتی اور ناانصافی ہے۔ چاہتا ہے کہ اس طرح اپنے غریب بھائی کا مال ہڑپ کر جائے ۔ (مطلب یہ کہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے)۔ یعنی شرکاء کی عادت ہے ایک دوسرے پر ظلم کرنے کی، قوی حصہ دار چاہتا ہے کہ ضعیف کو کھا جائے۔ صرف اللہ کے ایماندار اور نیک بندے اس سے مستثنٰی ہیں۔ مگر وہ دنیا میں بہت ہی تھوڑے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَاس نے کہاqāla
  2. لَقَدْالبتہ تحقیقlaqad
  3. ظَلَمَكَظلم کیا ہے تجھ پرẓalamaka
  4. بِسُؤَالِسوال مانگنے پر/ سوال کے ساتھbisuāli
  5. نَعْجَتِكَتیری دنبی کےnaʿjatika
  6. إِلَىٰطرفilā
  7. نِعَاجِهِۦ ۖاپنی دنبیوں کے (ملانے کا)niʿājihi
  8. وَإِنَّاور بیشکwa-inna
  9. كَثِيرًۭابہت سےkathīran
  10. مِّنَمیں سےmina
  11. ٱلْخُلَطَآءِشراکت داروںl-khulaṭāi
  12. لَيَبْغِىالبتہ زیادتی کرتے ہیںlayabghī
  13. بَعْضُهُمْان میں سے بعض/بعض ان کےbaʿḍuhum
  14. عَلَىٰپرʿalā
  15. بَعْضٍبعضbaʿḍin
  16. إِلَّامگرillā
  17. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  18. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  19. وَعَمِلُوا۟اور انہوں نے عمل کئےwaʿamilū
  20. ٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥāti
  21. وَقَلِيلٌۭاور کتنے تھوڑے ہیںwaqalīlun
  22. مَّاmā
  23. هُمْ ۗوہhum
  24. وَظَنَّاور سمجھ گیاwaẓanna
  25. دَاوُۥدُداؤدdāwūdu
  26. أَنَّمَابیشکannamā
  27. فَتَنَّـٰهُآزمایا ہم نے ان کوfatannāhu
  28. فَٱسْتَغْفَرَپس انہوں نے بخشش مانگیfa-is'taghfara
  29. رَبَّهُۥاپنے رب سےrabbahu
  30. وَخَرَّاور گرپڑےwakharra
  31. رَاكِعًۭارکوع کرتے ہوئےrākiʿan
  32. وَأَنَابَ ۩اور انہوں نے رجوع کرلیاwa-anāba

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں