مواد پر جائیں
Quran Maqasid

راكِع

قرآن میں راكع

معنی: رکوع کرنے والوں کے

راكع قرآن کی 7 سورتوں کی 8 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
8
آیات
8
سورتیں
7
مادّہ
ر ك ع

راكِع

اسم · 8 بار

معنی: رکوع کرنے والوں کے · دوسرے تراجم: رکوع کرتے ہوئے, اور رکوع کرنے والے ہیں, رکوع کرنے والے ہیں, رکوع کرنے والے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلرَّٰكِعِينَ ×2
  • وَٱلرُّكَّعِ ×2
  • رَٰكِعُونَ ×1
  • ٱلرَّٰكِعُونَ ×1
  • رَاكِعًا ×1
  • رُكَّعًا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الركوع: الانحناء، فتارة يستعمل في الهيئة المخصوصة في الصلاة كما هي، وتارة في التواضع والتذلل، إما في العبادة، وإما في غيرها نحو: يا أيها الذين آمنوا اركعوا واسجدوا

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿واركعوا﴾ [البقرة: 43] أي صلوا. فعبر عن الكل بالبعض، وأصله التواضع والانحناء، قال: [من المنسرح]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ر ك ع پر مکمل اندراجات

راكع والی آیات

8 میں سے آیات 1–8

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور نماز پڑھا کرو اور زکوٰة دیا کرو اور (خدا کے آگے) جھکنے والوں کے ساتھ جھکا کرو

    سورہ بقرہ، آیت 2:43
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ہم نے خانہٴ کعبہ کو لوگوں کے لیے جمع ہونے اور امن پانے کی جگہ مقرر کیا اور (حکم دیا کہ) جس مقام پر ابراہیم کھڑے ہوئے تھے، اس کو نماز کی جگہ بنا لو۔ اور ابراہیم اور اسمٰعیل کو کہا کہ طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لیے میرے گھر کو پاک صاف رکھا کرو

    سورہ بقرہ، آیت 2:125
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مریم اپنے پروردگار کی فرمانبرداری کرنا اور سجدہ کرنا اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرنا

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:43
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تمہارے دوست تو خدا اور اس کے پیغمبر اور مومن لوگ ہی ہیں جو نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے اور (خدا کے آگے) جھکتے ہیں

    سورہ مائدہ، آیت 5:55
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، حمد کرنے والے، روزہ رکھنے والے، رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، نیک کاموں کا امر کرنے والے، بری باتوں سے منع کرنے والے، خدا کی حدوں کی حفاظت کرنے والے، (یہی مومن لوگ ہیں) اور اے پیغمبر مومنوں کو (بہشت کی) خوش خبری سنادو

    سورہ توبہ، آیت 9:112
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اور ایک وقت تھا) جب ہم نے ابراہیم کے لئے خانہ کعبہ کو مقرر کیا (اور ارشاد فرمایا) کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کیجیو اور طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں (اور) سجدہ کرنے والوں کے لئے میرے گھر کو صاف رکھا کرو

    سورہ حج، آیت 22:26
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ جو تیری دنبی مانگتا ہے کہ اپنی دنبیوں میں ملالے بےشک تجھ پر ظلم کرتا ہے۔ اور اکثر شریک ایک دوسرے پر زیادتی ہی کیا کرتے ہیں۔ ہاں جو ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے اور ایسے لوگ بہت کم ہیں۔ اور داؤد نے خیال کیا کہ (اس واقعے سے) ہم نے ان کو آزمایا ہے تو انہوں نے اپنے پروردگار سے مغفرت مانگی اور جھک کر گڑ پڑے اور (خدا کی طرف) رجوع کیا

    سورہ ص، آیت 38:24
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    محمدﷺ خدا کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں۔ اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں۔ (وہ) گویا ایک کھیتی ہیں جس نے (پہلے زمین سے) اپنی سوئی نکالی پھر اس کو مضبوط کیا پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی اور لگی کھیتی والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان سے خدا نے گناہوں کی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے

    سورہ فتح، آیت 48:29