مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زمر، آیت 74

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقالوا الحمد لله الذي صدقنا وعده واورثنا الارض نتبوا من الجنة حيث نشاء فنعم اجر العاملين

وہ کہیں گے کہ خدا کا شکر ہے جس نے اپنے وعدہ کو ہم سے سچا کردیا اور ہم کو اس زمین کا وارث بنا دیا ہم بہشت میں جس مکان میں چاہیں رہیں تو (اچھے) عمل کرنے والوں کا بدلہ بھی کیسا خوب ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 74
  • پارہ 24
  • صفحہ 466

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خدا کا شکر جو وعدے انبیاء کی زبانی دنیا میں کئے گئے تھے آج اپنی آنکھوں سے دیکھ لئے۔ یعنی جنت کی زمین کا۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "ان کو حکم ہے جہاں چاہیں رہیں۔ لیکن ہر کوئی وہ ہی جگہ چاہے گا جو اس کے واسطے پہلے سے رکھی ہے"۔ اور بعض کے نزدیک مراد یہ ہے کہ جنت میں سیر و ملاقات کے لئے کہیں آنے جانے کی روک ٹوک نہ ہو گی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالُوا۟اور وہ کہیں گےwaqālū
  2. ٱلْحَمْدُسب تعریفl-ḥamdu
  3. لِلَّهِاللہ کے لیے ہےlillahi
  4. ٱلَّذِىجس نےalladhī
  5. صَدَقَنَاسچ کیا ہم سےṣadaqanā
  6. وَعْدَهُۥوعدہ اپناwaʿdahu
  7. وَأَوْرَثَنَااور وارث بنادیا ہم کوwa-awrathanā
  8. ٱلْأَرْضَزمین کاl-arḍa
  9. نَتَبَوَّأُہم جگہ بنا سکتے ہیںnatabawwa-u
  10. مِنَسےmina
  11. ٱلْجَنَّةِجنت میں (سے)l-janati
  12. حَيْثُجہاںḥaythu
  13. نَشَآءُ ۖہم چاہیںnashāu
  14. فَنِعْمَتو کتنا اچھا ہےfaniʿ'ma
  15. أَجْرُاجرajru
  16. ٱلْعَـٰمِلِينَعمل کرنے والوں کاl-ʿāmilīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں