مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَوْرَثَ

قرآن میں أورث

معنی: تم وارث بنائے گئے ہو اس کے

أورث قرآن کی 10 سورتوں کی 12 آیات میں 12 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
12
آیات
12
سورتیں
10
مادّہ
و ر ث

أَوْرَثَ

فعل · 12 بار

معنی: تم وارث بنائے گئے ہو اس کے · دوسرے تراجم: وارث بناتا ہے اس کا, اور وارث بنادیا ہم نے, ہم وارث بنائیں گے, اوروارث بنایا ہم نے ان کو

قرآن میں صورتیں

  • وَأَوْرَثْنَا ×3
  • أُورِثْتُمُوهَا ×2
  • وَأَوْرَثْنَٰهَا ×2
  • يُورِثُهَا ×1
  • نُورِثُ ×1
  • وَأَوْرَثَكُمْ ×1
  • أَوْرَثْنَا ×1
  • أُورِثُوا۟ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الوراثة والإرث: انتقال قنية إليك عن غيرك من غير عقد، ولا ما يجري مجرى العقد، وسمي بذلك المنتقل عن الميت فيقال للقنية الموروثة:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الواو والراء والثاء: كلمة واحدة، هي الورث. والميراث أصله الواو. وهو أن يكون الشيء لقوم ثم يصير إلى آخرين بنسب أو سبب. قال:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ و ر ث پر مکمل اندراجات

أورث والی آیات

12 میں سے آیات 1–12

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو کینے ان کے دلوں میں ہوں گے ہم سب نکال ڈالیں گے۔ ان کے محلوں کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور کہیں گے کہ خدا کا شکر ہے جس نے ہم کو یہاں کا راستہ دکھایا اور اگر خدا ہم کو رستہ نہ دکھاتا تو ہم رستہ نہ پا سکتے۔ بےشک ہمارا پروردگار کے رسول حق بات لے کر آئے تھے اور (اس روز) منادی کر دی جائے گی کہ تم ان اعمال کے صلے میں جو دنیا میں کرتے تھے اس بہشت کے وارث بنا دیئے گئے ہو

    سورہ اعراف، آیت 7:43
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ خدا سے مدد مانگو اور ثابت قدم رہو۔ زمین تو خدا کی ہے۔ وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا مالک بناتا ہے۔ اور آخر بھلا تو ڈرنے والوں کا ہے

    سورہ اعراف، آیت 7:128
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ کمزور سمجھے جاتے تھے ان کو زمین (شام) کے مشرق ومغرب کا جس میں ہم نے برکت دی تھی وارث کردیا اور بنی اسرائیل کے بارے میں ان کے صبر کی وجہ سے تمہارے پروردگار کا وعدہٴ نیک پورا ہوا اور فرعون اور قوم فرعون جو (محل) بناتے اور (انگور کے باغ) جو چھتریوں پر چڑھاتے تھے سب کو ہم نے تباہ کردیا

    سورہ اعراف، آیت 7:137
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہی وہ جنت ہے جس کا ہم اپنے بندوں میں سے ایسے شخص کو وارث بنائیں گے جو پرہیزگار ہوگا

    سورہ مریم، آیت 19:63
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (ان کے ساتھ ہم نے) اس طرح (کیا) اور ان چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو کر دیا

    سورہ شعراء، آیت 26:59
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اُن کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے مال کا اور اس زمین کا جس میں تم نے پاؤں بھی نہیں رکھا تھا تم کو وارث بنا دیا۔ اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:27
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ہم نے ان لوگوں کو کتاب کا وارث ٹھیرایا جن کو اپنے بندوں میں سے برگزیدہ کیا۔ تو کچھ تو ان میں سے اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں۔ اور کچھ میانہ رو ہیں۔ اور کچھ خدا کے حکم سے نیکیوں میں آگے نکل جانے والے ہیں۔ یہی بڑا فضل ہے

    سورہ فاطر، آیت 35:32
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ کہیں گے کہ خدا کا شکر ہے جس نے اپنے وعدہ کو ہم سے سچا کردیا اور ہم کو اس زمین کا وارث بنا دیا ہم بہشت میں جس مکان میں چاہیں رہیں تو (اچھے) عمل کرنے والوں کا بدلہ بھی کیسا خوب ہے

    سورہ زمر، آیت 39:74
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے موسیٰ کو ہدایت (کی کتاب) دی اور بنی اسرائیل کو اس کتاب کا وارث بنایا

    سورہ مومن، آیت 40:53
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ لوگ جو الگ الگ ہوئے ہیں تو علم (حق) آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے (ہوئے ہیں) ۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک وقت مقرر تک کے لئے بات نہ ٹھہر چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور جو لوگ ان کے بعد (خدا کی) کتاب کے وارث ہوئے وہ اس (کی طرف) سے شبہے کی الجھن میں (پھنسے ہوئے) ہیں

    سورہ شوریٰ، آیت 42:14
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ جنت جس کے تم مالک کر دیئے گئے ہو تمہارے اعمال کا صلہ ہے

    سورہ زخرف، آیت 43:72
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اسی طرح (ہوا) اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان چیزوں کا مالک بنا دیا

    سورہ دخان، آیت 44:28