مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 1

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الناس اتقوا ربكم الذي خلقكم من نفس واحدة وخلق منها زوجها وبث منهما رجالا كثيرا ونساء واتقوا الله الذي تساءلون به والارحام ان الله كان عليكم رقيبا

لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا (یعنی اول) اس سے اس کا جوڑا بنایا۔ پھر ان دونوں سے کثرت سے مرد وعورت (پیدا کرکے روئے زمین پر) پھیلا دیئے۔ اور خدا سے جس کے نام کو تم اپنی حاجت بر آری کا ذریعہ بناتے ہو ڈرو اور (قطع مودت) ارحام سے (بچو) کچھ شک نہیں کہ خدا تمہیں دیکھ رہا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 1
  • پارہ 4
  • صفحہ 77

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی حضرت آدمؑ سے اول تو حضرت حوا کو ان کی بائیں پسلی سے نکالا پھر ان دونوں سے تمام مرد اور عورتوں کو پیدا کیا اور دنیا میں پھیلایا تو حقیقت میں تمام آدمی ایک جان اور ایک شخص سے اللہ تعالیٰ نے پیدا کئے مطلب یہ ہے کہ جب تم سب کو عدم سے وجود میں لانے والا اور پھر تم کو باقی اور قائم رکھنے والا وہی ہے تو اس سے ڈرنا اور اس کی فرمانبرداری ضروری بات ہے۔ اس سے اشارہ ہو گیا دو مضمونوں کی طرف اول یہ کہ اللہ تعالیٰ تم سب کا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلنَّاسُلوگوl-nāsu
  3. ٱتَّقُوا۟تقوی کرو۔ ڈروittaqū
  4. رَبَّكُمُاپنے رب سے۔ کاrabbakumu
  5. ٱلَّذِىوہ جو۔ وہ جس نےalladhī
  6. خَلَقَكُمپیدا کیا تم کوkhalaqakum
  7. مِّنسےmin
  8. نَّفْسٍۢجانnafsin
  9. وَٰحِدَةٍۢایک جان سے۔ ایک نفس سےwāḥidatin
  10. وَخَلَقَاور پیدا کیاwakhalaqa
  11. مِنْهَااس سےmin'hā
  12. زَوْجَهَااس کا جوڑاzawjahā
  13. وَبَثَّاور پھیلا دیےwabatha
  14. مِنْهُمَاان دونوں سےmin'humā
  15. رِجَالًۭامردrijālan
  16. كَثِيرًۭابہت سےkathīran
  17. وَنِسَآءًۭ ۚاور عورتیںwanisāan
  18. وَٱتَّقُوا۟اور ڈروwa-ittaqū
  19. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  20. ٱلَّذِىوہ ذاتalladhī
  21. تَسَآءَلُونَتم ایک دوسرے سے سوال کرتے ہوtasāalūna
  22. بِهِۦساتھ اس کے (اللہ کے نام کے)bihi
  23. وَٱلْأَرْحَامَ ۚاور رشتہ داریوں (کے بارے میں)wal-arḥāma
  24. إِنَّبیشکinna
  25. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  26. كَانَہےkāna
  27. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  28. رَقِيبًۭانگرانraqīban

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں