بَثَّ
فعل · 5 بارمعنی: اور اس نے پھیلا دیے · دوسرے تراجم: اور پھیلا دیے, اور پھیلا دیئے, اس نے پھیلا دیے, پھیلا رہا ہے
قرآن میں صورتیں
- وَبَثَّ ×3
- بَثَّ ×1
- يَبُثُّ ×1
بَثَّ
معنی: اور اس نے پھیلا دیے
بث قرآن کی 6 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: اور اس نے پھیلا دیے · دوسرے تراجم: اور پھیلا دیے, اور پھیلا دیئے, اس نے پھیلا دیے, پھیلا رہا ہے
معنی: اپنی پریشانی کی
أصل البث: التفريق وإثارة الشيء كبث الريح التراب، وبث النفس ما انطوت عليه من الغم والسر، يقال: بثثته فانبث، ومنه قوله عز وجل:
البث: إثارة الشيء وتفريطه، كبث الريح التراب. وقوله: ﴿إنما أشكو بثي﴾ [يوسف: 86]، فالبث نشر الغم الذي انطوت عليه النفس، ومعناه: غمي الذي أبثه عن كتماني، فهو مصدر واقع موقع مفعول. ويجوز أن يكون معناه: غمي الذي بث فكري، فيكون واقعا موقع الفاعل.
6 میں سے آیات 1–6
بےشک آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے میں اور رات اور دن کے ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے میں اور کشتیوں اور جہازوں میں جو دریا میں لوگوں کے فائدے کی چیزیں لے کر رواں ہیں اور مینہ میں جس کو خدا آسمان سے برساتا اور اس سے زمین کو مرنے کے بعد زندہ (یعنی خشک ہوئے پیچھے سرسبز) کردیتا ہے اور زمین پر ہر قسم کے جانور پھیلانے میں اور ہواؤں کے چلانےمیں اور بادلوں میں جو آسمان اور زمین کے درمیان گھرے رہتے ہیں۔ عقلمندوں کے لئے (خدا کی قدرت کی) نشانیاں ہیں
سورہ بقرہ، آیت 2:164لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا (یعنی اول) اس سے اس کا جوڑا بنایا۔ پھر ان دونوں سے کثرت سے مرد وعورت (پیدا کرکے روئے زمین پر) پھیلا دیئے۔ اور خدا سے جس کے نام کو تم اپنی حاجت بر آری کا ذریعہ بناتے ہو ڈرو اور (قطع مودت) ارحام سے (بچو) کچھ شک نہیں کہ خدا تمہیں دیکھ رہا ہے
سورہ نساء، آیت 4:1انہوں نے کہا کہ میں اپنے غم واندوہ کا اظہار خدا سے کرتا ہوں۔ اور خدا کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے
سورہ یوسف، آیت 12:86اُسی نے آسمانوں کو ستونوں کے بغیر پیدا کیا جیسا کہ تم دیکھتے ہو اور زمین پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے تاکہ تم کو ہلا ہلا نہ دے اور اس میں ہر طرح کے جانور پھیلا دیئے۔ اور ہم ہی نے آسمانوں سے پانی نازل کیا پھر (اُس سے) اس میں ہر قسم کی نفیس چیزیں اُگائیں
سورہ لقمان، آیت 31:10اور اسی کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور ان جانوروں کا جو اس نے ان میں پھیلا رکھے ہیں اور وہ جب چاہے ان کے جمع کرلینے پر قادر ہے
سورہ شوریٰ، آیت 42:29اور تمہاری پیدائش میں بھی۔ اور جانوروں میں بھی جن کو وہ پھیلاتا ہے یقین کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں
سورہ جاثیہ، آیت 45:4