مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 103

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاذا قضيتم الصلاة فاذكروا الله قياما وقعودا وعلى جنوبكم فاذا اطماننتم فاقيموا الصلاة ان الصلاة كانت على المؤمنين كتابا موقوتا

پھر جب تم نماز تمام کرچکو تو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے (ہر حالت میں) خدا کو یاد کرو پھر جب خوف جاتا رہے تو (اس طرح سے) نماز پڑھو (جس طرح امن کی حالت میں پڑھتے ہو) بےشک نماز کا مومنوں پر اوقات (مقررہ) میں ادا کرنا فرض ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 103
  • پارہ 5
  • صفحہ 95

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خوف کے وقت بوجہ تنگی اور بےاطمینانی اگر نماز میں کسی طرح کی کوتاہی ہو گئ تو نماز خوف سے فراغت کے بعد ہر وقت اور ہر حالت میں کھڑے ہو یا بیٹھے یا لیٹے اللہ کو یاد کرو حتٰی کہ عین ہجوم اور مقاتلہ کے وقت بھی کیونکہ وقت کی تعین اور دیگر قیود کی پابندی تو بحالت نماز تھی جن کی وجہ سے تنگی اور بےاطمینانی پیش آنے کا موقع ہے اس کے سوا ہر حالت میں بلا وقت اللہ کو یاد کر سکتے ہو کسی حالت میں اس کی یاد سے غافل نہ رہو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِذَاپھر جبfa-idhā
  2. قَضَيْتُمُپورا کرچکو تمqaḍaytumu
  3. ٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalata
  4. فَٱذْكُرُوا۟تو یاد کروfa-udh'kurū
  5. ٱللَّهَاللہ کوl-laha
  6. قِيَـٰمًۭاکھڑے ہو کرqiyāman
  7. وَقُعُودًۭااوربیٹھے ہوئےwaquʿūdan
  8. وَعَلَىٰاوپرwaʿalā
  9. جُنُوبِكُمْ ۚاپنے پہلووں کےjunūbikum
  10. فَإِذَاپھر جبfa-idhā
  11. ٱطْمَأْنَنتُمْتم اطمینان میں آجاوiṭ'manantum
  12. فَأَقِيمُوا۟تو قائم کروfa-aqīmū
  13. ٱلصَّلَوٰةَ ۚنمازl-ṣalata
  14. إِنَّبیشکinna
  15. ٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalata
  16. كَانَتْہےkānat
  17. عَلَىپرʿalā
  18. ٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں پرl-mu'minīna
  19. كِتَـٰبًۭافرضkitāban
  20. مَّوْقُوتًۭاوقت کی پابندی کے ساتھmawqūtan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں