مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 128

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان امراة خافت من بعلها نشوزا او اعراضا فلا جناح عليهما ان يصلحا بينهما صلحا والصلح خير واحضرت الانفس الشح وان تحسنوا وتتقوا فان الله كان بما تعملون خبيرا

اور اگر کسی عورت کو اپنے خاوند کی طرف سے زیادتی یا بےرغبتی کا اندیشہ ہو تم میاں بیوی پر کچھ گناہ نہیں کہ آپس میں کسی قرارداد پر صلح کرلیں۔ اور صلح خوب (چیز) ہے اور طبیعتیں تو بخل کی طرف مائل ہوتی ہیں اور اگر تم نیکوکاری اور پرہیزگاری کرو گے تو خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 128
  • پارہ 5
  • صفحہ 99

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اگر کوئی عورت خاوند کا دل اپنے سے پھرا دیکھے اور اس کو خوش اور متوجہ کرنے کو اپنے مہر یا نفقہ وغیرہ سے کچھ چھوڑ کر اس کو راضی کر لے تو اس مصالحت میں کسی کے ذمے کچھ گناہ نہیں زوجین میں مصالحت اور موافقت بہت ہی اچھی بات ہے البتہ بے وجہ عورت کو تنگ کرنا اور بلا رضا اس کے مال میں تصرف کرنا گناہ ہے۔ یعنی اپنے نفع اور مال کی حرص اور بخیلی ہر ایک کے جی میں گھسی ہوئی ہے سو نظر بر مصلحت اگر عورت مرد کو کچھ نفع پہنچائے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِنِاور اگرwa-ini
  2. ٱمْرَأَةٌکوئی عورتim'ra-atun
  3. خَافَتْڈرتی ہوkhāfat
  4. مِنۢسےmin
  5. بَعْلِهَااپنے شوہرbaʿlihā
  6. نُشُوزًاسرکشی۔ بدسلوکی۔ زیادتیnushūzan
  7. أَوْیاaw
  8. إِعْرَاضًۭابےرخی سےiʿ'rāḍan
  9. فَلَاتو نہیںfalā
  10. جُنَاحَکوئی گناہjunāḥa
  11. عَلَيْهِمَآان دونوں پرʿalayhimā
  12. أَنکہan
  13. يُصْلِحَاوہ دونوں اصلاح کرلیںyuṣ'liḥā
  14. بَيْنَهُمَاآپس میںbaynahumā
  15. صُلْحًۭا ۚصلح کرناṣul'ḥan
  16. وَٱلصُّلْحُاور صلحwal-ṣul'ḥu
  17. خَيْرٌۭ ۗبہتر ہےkhayrun
  18. وَأُحْضِرَتِاور موجود رکھا گیاwa-uḥ'ḍirati
  19. ٱلْأَنفُسُنفسوں میںl-anfusu
  20. ٱلشُّحَّ ۚبخل کوl-shuḥa
  21. وَإِناور اگرwa-in
  22. تُحْسِنُوا۟تم احسان کروtuḥ'sinū
  23. وَتَتَّقُوا۟اور فتوی اختیار کروwatattaqū
  24. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  25. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  26. كَانَہےkāna
  27. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  28. تَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūna
  29. خَبِيرًۭاخبر رکھنے والا ہےkhabīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں