تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی یہ منافق وہ ہیں جو برابر تمہاری تاک اور انتطار میں لگے رہتے ہیں پھر اگر تمہاری فتح ہو تو تم سےکہتے ہیں کہ کیا ہم تمہارے ساتھی نہیں مال غنیمت میں ہم کو بھی شریک کرو اور اگر کافروں کو لڑائی میں کچھ حصہ مل گیا یعنی وہ غالب ہوئے تو ان سے کہتے ہیں کہ کیا ہم نے تم کو گھیر نہ لیا تھا اور تمہاری حفاظت نہیں کی اور ہم نے کیا تم کو مسلمانوں کے ضرر سے نہیں بچایا۔ لوٹ میں ہم کو بھی حصہ دو۔فائدہاس سے معلوم ہوا کہ دین حق پر…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں