مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 175

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاما الذين امنوا بالله واعتصموا به فسيدخلهم في رحمة منه وفضل ويهديهم اليه صراطا مستقيما

پس جو لوگ خدا پر ایمان لائے اور اس (کے دین کی رسی) کو مضبوط پکڑے رہے ان کو وہ اپنی رحمت اور فضل (کے بہشتوں) میں داخل کرے گا۔ اور اپنی طرف (پہچنے کا) سیدھا رستہ دکھائے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 175
  • پارہ 6
  • صفحہ 105

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلے سے وحی الہٰی اور بالخصوص قرآن مجید کی عظمت اور اس کی حقانیت کا بیان اور اس کی متعابعت اور اتباع کی تاکیدات کا ذکر تھا اسی کے ذیل میں حضرت مسیحؑ کی الوہیت اور ان کے ابن اللہ ہونے کا ذکر کیا تھا جسکے قائل نصاریٰ تھے اس کی تردید اور ابطال کے بعد اب اخیر میں پھر اسی اصلی اور ضروری بات کی سب کو تاکید فرمائی جاتی ہے کہ اے لوگو تمہارے پاس رب العٰلمین کی طرف سے حجۃ کامل اور نور روشن پہنچ چکا جو ہدایت کے لئے کافی اور…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَأَمَّاتو رہےfa-ammā
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  4. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  5. وَٱعْتَصَمُوا۟اور انہوں نے مضبوطی سے پکڑ لیاwa-iʿ'taṣamū
  6. بِهِۦاس کوbihi
  7. فَسَيُدْخِلُهُمْتو عنقریب وہ داخل کرے گا ان کوfasayud'khiluhum
  8. فِىمیںfī
  9. رَحْمَةٍۢرحمتraḥmatin
  10. مِّنْهُاپنی طرف سےmin'hu
  11. وَفَضْلٍۢفضل میںwafaḍlin
  12. وَيَهْدِيهِمْاور راہ نمائی کرے گا ان کیwayahdīhim
  13. إِلَيْهِاپنی طرفilayhi
  14. صِرَٰطًۭاراستےṣirāṭan
  15. مُّسْتَقِيمًۭاسیدھے کیmus'taqīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں