مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 37

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذين يبخلون ويامرون الناس بالبخل ويكتمون ما اتاهم الله من فضله واعتدنا للكافرين عذابا مهينا

جو خود بھی بخل کریں اور لوگوں کو بھی بخل سکھائیں اور جو (مال) خدا نے ان کو اپنے فضل سے عطا فرمایا ہے اسے چھپا چھپا کے رکھیں اور ہم نے ناشکروں کے لئے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 37
  • پارہ 5
  • صفحہ 84

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ تعالیٰ دوست نہیں رکھتا خود پسند اور تکبر کرنے والوں کو جو کہ بخل کرتے ہیں اور اپنے مال اور علم خداداد کو لوگوں سےچھپاتے ہیں کسی کو نفع نہیں پہنچاتے اور قولًا اور عملًا دوسروں کو بھی بخل کی ترغیب دلاتے ہیں اور ان کافروں کے لئے ہم نے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔فائدہیہ آیت یہودیوں کے بارہ میں نازل ہوئی جو فی سبیل اللہ خرچ کرنے میں خود بھی بخل کرتے تھے اور مسلمانوں کو بھی روکنا چاہتے تھے اور رسول اللہ ﷺ کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  2. يَبْخَلُونَجو بخل کرتے ہیںyabkhalūna
  3. وَيَأْمُرُونَاور حکم دیتے ہیںwayamurūna
  4. ٱلنَّاسَلوگوں کوl-nāsa
  5. بِٱلْبُخْلِبخل کاbil-bukh'li
  6. وَيَكْتُمُونَاور چھپاتے ہیںwayaktumūna
  7. مَآاسے جوmā
  8. ءَاتَىٰهُمُدیا ان کوātāhumu
  9. ٱللَّهُاللہ تعالیٰ نےl-lahu
  10. مِنسےmin
  11. فَضْلِهِۦ ۗاپنے فضلfaḍlihi
  12. وَأَعْتَدْنَااور تیا رکیا ہم نےwa-aʿtadnā
  13. لِلْكَـٰفِرِينَکافروں کے لیےlil'kāfirīna
  14. عَذَابًۭاعذابʿadhāban
  15. مُّهِينًۭارسوا کرنے والاmuhīnan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں