مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 76

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذين امنوا يقاتلون في سبيل الله والذين كفروا يقاتلون في سبيل الطاغوت فقاتلوا اولياء الشيطان ان كيد الشيطان كان ضعيفا

جو مومن ہیں وہ تو خدا کے لئے لڑتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ بتوں کے لئے لڑتے ہیں سو تم شیطان کے مددگاروں سے لڑو۔ (اور ڈرو مت) کیونکہ شیطان کا داؤ بودا ہوتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 76
  • پارہ 5
  • صفحہ 90

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب یہ بات ظاہر ہے کہ مسلمان اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں اور کافر لوگ شیطان کی راہ میں سو پھر تو مسلمانوں کو شیطان کے دوستوں یعنی کافروں کے ساتھ لڑنا بلاتامل ضروری ہوا اللہ تعالیٰ ان کا مددگار ہے۔ کسی قسم کا تردد نہ چاہئے اور سمجھ لو کہ شیطان کا حیلہ اور فریب کمزور ہے مسلمانوں پر نہ چل سکے گا۔ اس سے مقصود مسلمانوں کو جہاد پر ترغیب دلانا اور ہمت بندھانا ہے جس کا ذکر آیات آئندہ میں بالتصریح آتا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  2. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  3. يُقَـٰتِلُونَوہ جنگ کرتے ہیںyuqātilūna
  4. فِىمیںfī
  5. سَبِيلِراستےsabīli
  6. ٱللَّهِ ۖاللہ کےl-lahi
  7. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  8. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  9. يُقَـٰتِلُونَوہ جنگ کرتے ہیںyuqātilūna
  10. فِىمیںfī
  11. سَبِيلِراستےsabīli
  12. ٱلطَّـٰغُوتِطاغوت کےl-ṭāghūti
  13. فَقَـٰتِلُوٓا۟پس جنگ کروfaqātilū
  14. أَوْلِيَآءَدوستوں سےawliyāa
  15. ٱلشَّيْطَـٰنِ ۖشیطان کےl-shayṭāni
  16. إِنَّبیشکinna
  17. كَيْدَچالkayda
  18. ٱلشَّيْطَـٰنِشیطان کیl-shayṭāni
  19. كَانَہےkāna
  20. ضَعِيفًاکمزورḍaʿīfan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں