مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 78

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اينما تكونوا يدرككم الموت ولو كنتم في بروج مشيدة وان تصبهم حسنة يقولوا هذه من عند الله وان تصبهم سيئة يقولوا هذه من عندك قل كل من عند الله فمال هؤلاء القوم لا يكادون يفقهون حديثا

(اے جہاد سے ڈرنے والو) تم کہیں رہو موت تو تمہیں آ کر رہے گی خواہ بڑے بڑے محلوں میں رہو اور ان لوگوں کو اگر کوئی فائدہ پہنچتا ہے تو کہتے ہیں یہ خدا کی طرف سے ہے اور اگر کوئی گزند پہنچتا ہے تو (اے محمدﷺ تم سے) کہتے ہیں کہ یہ گزند آپ کی وجہ سے (ہمیں پہنچا) ہے کہہ دو کہ (رنج وراحت) سب الله ہی کی طرف سے ہے ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ بات بھی نہیں سمجھ سکتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 78
  • پارہ 5
  • صفحہ 90

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کیسے ہی مضبوط اور محفوظ اور مامون مکان میں رہو مگر موت تم کو کسی طرح نہ چھوڑے گی کیونکہ موت ہر ایک کے واسطے مقدر اور مقرر ہو چکی ہے اپنے وقت پر ضرور آئے گی کہیں ہو۔ سو اگر جہاد میں نہ جاؤ گے تو بھی موت سے ہر گز نہیں بچ سکتے تو اب جہاد سے گھبرانا اور موت سے ڈرنا اور کافروں کے مقاتلہ سےخوف کرنا بالکل نادانی اور اسلام میں کچے ہونے کی بات ہے۔ یعنی ان منافقین کا اور عجیب حال سنو اگر تدبیر لڑائ کی درست آئی اور فتح…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَيْنَمَاجہاں کہیںaynamā
  2. تَكُونُوا۟تم ہوگےtakūnū
  3. يُدْرِككُّمُپالے گی تم کوyud'rikkumu
  4. ٱلْمَوْتُموتl-mawtu
  5. وَلَوْاور اگرچہwalaw
  6. كُنتُمْہو تمkuntum
  7. فِىمیںfī
  8. بُرُوجٍۢقلعوںburūjin
  9. مُّشَيَّدَةٍۢ ۗپختہ۔ مضبوطmushayyadatin
  10. وَإِناور اگرwa-in
  11. تُصِبْهُمْپہنچتی ہے انکوtuṣib'hum
  12. حَسَنَةٌۭکوئی بھلائیḥasanatun
  13. يَقُولُوا۟وہ کہتے ہیںyaqūlū
  14. هَـٰذِهِۦیہhādhihi
  15. مِنْسے ہےmin
  16. عِندِطرفʿindi
  17. ٱللَّهِ ۖاللہ کیl-lahi
  18. وَإِناور اگرwa-in
  19. تُصِبْهُمْپہنچتی ہے ان کوtuṣib'hum
  20. سَيِّئَةٌۭکوئی مصیبتsayyi-atun
  21. يَقُولُوا۟وہ کہتے ہیںyaqūlū
  22. هَـٰذِهِۦیہhādhihi
  23. مِنْسےmin
  24. عِندِكَ ۚتیری طرف سےʿindika
  25. قُلْکہہ دیجئیےqul
  26. كُلٌّۭسب کا سبkullun
  27. مِّنْسےmin
  28. عِندِطرف سے ہےʿindi
  29. ٱللَّهِ ۖاللہ کیl-lahi
  30. فَمَالِتو کیا ہے واسطےfamāli
  31. هَـٰٓؤُلَآءِاسhāulāi
  32. ٱلْقَوْمِقوم کےl-qawmi
  33. لَانہیںlā
  34. يَكَادُونَقریب ہوئےyakādūna
  35. يَفْقَهُونَکہ سمجھیںyafqahūna
  36. حَدِيثًۭابات کوئیḥadīthan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں