مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 81

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويقولون طاعة فاذا برزوا من عندك بيت طائفة منهم غير الذي تقول والله يكتب ما يبيتون فاعرض عنهم وتوكل على الله وكفى بالله وكيلا

اور یہ لوگ منہ سے تو کہتے ہیں کہ (آپ کی) فرمانبرداری (دل سے منظور ہے) لیکن جب تمہارے پاس سے چلے جاتے ہیں تو ان میں سے بعض لوگ رات کو تمہاری باتوں کے خلاف مشورے کرتے ہیں اور جو مشورے یہ کرتے ہیں خدا ان کو لکھ لیتا ہے تو ان کا کچھ خیال نہ کرو اور خدا پر بھروسہ رکھو اور خدا ہی کافی کارساز ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 81
  • پارہ 5
  • صفحہ 91

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ان منافقین کی اور مکاری سنو آپ کے روبرو آ کر تو کہہ جاتے ہیں ہم نے قبول کیا حکم تیرا اور باہر جا کر مشورہ کرتےہیں اس کے خلاف یعنی تیری نافرمانی اور مخالفت کا مشورہ کرتے ہیں اور اللہ کے یہاں ان کے سب مشورے لکھے جاتے ہیں ان کو سزا دینے کے لئے سو اے نبی ان سے منہ پھیر لے اور کسی بات کی پروا مت کرو اور اپنے سب کام اللہ کے حوالے کر دے وہ تیرے لئے کافی ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَقُولُونَاور وہ کہتے ہیںwayaqūlūna
  2. طَاعَةٌۭاطاعت (کریں گے)ṭāʿatun
  3. فَإِذَاپھر جبfa-idhā
  4. بَرَزُوا۟وہ نکلتے ہیںbarazū
  5. مِنْسےmin
  6. عِندِكَتیرے پاسʿindika
  7. بَيَّتَرات مشورے کرتا ہے۔ رات گذارتا ہےbayyata
  8. طَآئِفَةٌۭایک گروہṭāifatun
  9. مِّنْهُمْان میں سےmin'hum
  10. غَيْرَسوائےghayra
  11. ٱلَّذِىاس چیز کے جوalladhī
  12. تَقُولُ ۖتم کہتے ہوtaqūlu
  13. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  14. يَكْتُبُلکھ رہا ہےyaktubu
  15. مَاجوmā
  16. يُبَيِّتُونَ ۖوہ رات کو مشورے کرتے ہیںyubayyitūna
  17. فَأَعْرِضْپس اعراض برتیےfa-aʿriḍ
  18. عَنْهُمْان سےʿanhum
  19. وَتَوَكَّلْاور بھروسہ کریںwatawakkal
  20. عَلَىپرʿalā
  21. ٱللَّهِ ۚاللہl-lahi
  22. وَكَفَىٰاور کافی ہےwakafā
  23. بِٱللَّهِاللہbil-lahi
  24. وَكِيلًاکارسازwakīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں