مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 85

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

من يشفع شفاعة حسنة يكن له نصيب منها ومن يشفع شفاعة سيئة يكن له كفل منها وكان الله على كل شيء مقيتا

جو شخص نیک بات کی سفارش کرے تو اس کو اس (کے ثواب) میں سے حصہ ملے گا اور جو بری بات کی سفارش کرے اس کو اس (کے عذاب) میں سے حصہ ملے گا اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 85
  • پارہ 5
  • صفحہ 91

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اگر کوئی نیک کام میں سعی سفارش کرے جیسا نبی ﷺ کا مسلمانوں کو جہاد کی تاکید فرمانا یا کوئی بری بات میں ساعی ہو جیسا منافق اور سست مسلمانوں کا جہاد سے ڈر کر دوسروں کو بھی ڈرانا تو اول صورت میں ثواب کا اور دوسری صورت میں گناہ کا حصہ ملے گا ایسے ہی اگر کوئی محتاج کی سفارش کر کے دولت مند سے کچھ دلوا دے تو یہ بھی خیرات کے ثواب میں شریک ہو گا۔ اور جو کوئی کافر مفسد یا سارق کو سفارش کر کے چھڑا دے پھر وہ فساد اور چوری…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَّنجو کئیman
  2. يَشْفَعْسفارش کرے گاyashfaʿ
  3. شَفَـٰعَةًسفارشshafāʿatan
  4. حَسَنَةًۭاچھیḥasanatan
  5. يَكُنہوگاyakun
  6. لَّهُۥاس کے لیےlahu
  7. نَصِيبٌۭایک حصہnaṣībun
  8. مِّنْهَا ۖاس میں سےmin'hā
  9. وَمَناور جو کوئیwaman
  10. يَشْفَعْسفارش کرے گاyashfaʿ
  11. شَفَـٰعَةًۭسفارشshafāʿatan
  12. سَيِّئَةًۭبریsayyi-atan
  13. يَكُنہوگاyakun
  14. لَّهُۥاس کے لیےlahu
  15. كِفْلٌۭایک حصہkif'lun
  16. مِّنْهَا ۗاس میں سےmin'hā
  17. وَكَانَاور ہےwakāna
  18. ٱللَّهُاللہl-lahu
  19. عَلَىٰاوپرʿalā
  20. كُلِّہرkulli
  21. شَىْءٍۢچیز کےshayin
  22. مُّقِيتًۭاحاضر۔ نگرانmuqītan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں