مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 88

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فما لكم في المنافقين فئتين والله اركسهم بما كسبوا اتريدون ان تهدوا من اضل الله ومن يضلل الله فلن تجد له سبيلا

تو کیا سبب ہے کہ تم منافقوں کے بارے میں دو گروہ ہو رہے ہو حالانکہ خدا نے ان کو ان کے کرتوتوں کے سبب اوندھا کردیا ہے کیا تم چاہتے ہو کہ جس شخص کو خدا نے گمراہ کردیا ہے اس کو رستے پر لے آؤ اور جس شخص کو خدا گمراہ کردے تو اس کے لئے کبھی بھی رستہ نہیں پاؤ گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 88
  • پارہ 5
  • صفحہ 92

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ان منافقوں میں وہ لوگ داخل ہیں جو ظاہر میں بھی ایمان نہ لائے تھے بلکہ ظاہر و باطن کفر پر قائم تھے لیکن حضرت ﷺ اور مسلمانوں کے ساتھ ظاہری میل جول اور محبت کا معاملہ رکھتے تھے اور غرض ان کی یہ تھی کہ مسلمانوں کی فوج ہم پر چڑھائی کرے تو ہمارے جان و مال اس حیلہ سے محفوظ رہیں جب مسلمانوں کو معلوم ہو گیا کہ ان کا آنا جانا اس غرض سے ہے دل کی محبت سے نہیں تو بعض مسلمانوں نے کہا کہ ان شریروں سے ملنا ترک کر دینا چاہئے۔ تاکہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ فَمَاتو کیا ہےfamā
  2. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  3. فِىبارے میںfī
  4. ٱلْمُنَـٰفِقِينَمنافقوں کےl-munāfiqīna
  5. فِئَتَيْنِدو گروہfi-atayni
  6. وَٱللَّهُاور اللہ نےwal-lahu
  7. أَرْكَسَهُمالٹا پھیر دیا ان کوarkasahum
  8. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  9. كَسَبُوٓا۟ ۚانہوں نے کمائی کیkasabū
  10. أَتُرِيدُونَکیا تم چاہتے ہوaturīdūna
  11. أَنکہan
  12. تَهْدُوا۟تم ہدایت دوtahdū
  13. مَنْجس کوman
  14. أَضَلَّگمراہ کردیاaḍalla
  15. ٱللَّهُ ۖاللہ نےl-lahu
  16. وَمَناور جس کوwaman
  17. يُضْلِلِگمراہ کردےyuḍ'lili
  18. ٱللَّهُاللہl-lahu
  19. فَلَنتو ہرگز نہیںfalan
  20. تَجِدَتم پاؤ گےtajida
  21. لَهُۥاس کے لیےlahu
  22. سَبِيلًۭاکوئی راستہsabīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں