مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 47

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ يتحاجون في النار فيقول الضعفاء للذين استكبروا انا كنا لكم تبعا فهل انتم مغنون عنا نصيبا من النار

اور جب وہ دوزخ میں جھگڑیں گے تو ادنیٰ درجے کے لوگ بڑے آدمیوں سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے تابع تھے تو کیا تم دوزخ (کے عذاب) کا کچھ حصہ ہم سے دور کرسکتے ہو؟

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 47
  • پارہ 24
  • صفحہ 472

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دنیا میں ہم سے اپنی اطاعت اور اتباع کراتے رہے جس کی بدولت آج ہم پکڑے گئے۔ اب یہاں ہمارے کچھ تو کام آؤ۔ آخر بڑوں کو چھوٹوں کی تھوڑی بہت خبر لینی چاہئے۔ دیکھتے نہیں ہم آج کس قدر مصیبت میں ہیں کیا یہ نہیں ہو سکتا کہ اس مصیبت کا کوئی جزو ہم سے ہلکا کر دو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. يَتَحَآجُّونَوہ باہم جھگڑیں گےyataḥājjūna
  3. فِىمیںfī
  4. ٱلنَّارِآگ (میں)l-nāri
  5. فَيَقُولُتو کہیں گےfayaqūlu
  6. ٱلضُّعَفَـٰٓؤُا۟کمزور لوگl-ḍuʿafāu
  7. لِلَّذِينَان لوگوں سےlilladhīna
  8. ٱسْتَكْبَرُوٓا۟جنہوں نے تکبر کیا تھاis'takbarū
  9. إِنَّابیشک ہمinnā
  10. كُنَّاتھے ہمkunnā
  11. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  12. تَبَعًۭاتابعtabaʿan
  13. فَهَلْتو کیاfahal
  14. أَنتُمتمantum
  15. مُّغْنُونَبچانے والے ہوmugh'nūna
  16. عَنَّاہم کوʿannā
  17. نَصِيبًۭاایک حصےnaṣīban
  18. مِّنَسےmina
  19. ٱلنَّارِآگ کےl-nāri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں