مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 46

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

النار يعرضون عليها غدوا وعشيا ويوم تقوم الساعة ادخلوا ال فرعون اشد العذاب

یعنی) آتش (جہنم) کہ صبح وشام اس کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں۔ اور جس روز قیامت برپا ہوگی (حکم ہوگا کہ) فرعون والوں کو نہایت سخت عذاب میں داخل کرو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 46
  • پارہ 24
  • صفحہ 472

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دوزخ کا ٹھکانا جس میں وہ قیامت کے دن داخل کئے جائیں گے۔ ہر صبح و شام انکو دکھلا دیا جاتا ہے ۔ تا نمونہ کے طور پر اس آنے والے عذاب کا کچھ مزہ چکھتے رہیں۔ یہ عالم برزخ کا حال ہوا ۔ احادیث سے ثابت ہے کہ اسی طرح ہر کافر کے سامنے دوزخ اور ہر مومن کےسامنے جنت کا ٹھکانہ روزانہ صبح و شام پیش کیا جاتا ہے ۔ (تنبیہ) آٰیہ ہذا سے صرف فرعونیوں کا عالم برزخ میں معذب ہونا ثابت ہوا تھا۔ اسکے بعد حضور ﷺ کو معلوم کرایا گیا کہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلنَّارُآگal-nāru
  2. يُعْرَضُونَوہ پیش کیے جاتے ہیںyuʿ'raḍūna
  3. عَلَيْهَااس پرʿalayhā
  4. غُدُوًّۭاصبحghuduwwan
  5. وَعَشِيًّۭا ۖاور شامwaʿashiyyan
  6. وَيَوْمَاور جب۔ جس دنwayawma
  7. تَقُومُقائم ہوگیtaqūmu
  8. ٱلسَّاعَةُقیامتl-sāʿatu
  9. أَدْخِلُوٓا۟(کہا جائے گا) داخل کروadkhilū
  10. ءَالَآلāla
  11. فِرْعَوْنَفرعون کوfir'ʿawna
  12. أَشَدَّزیادہ سخت۔ شدید ترینashadda
  13. ٱلْعَذَابِعذاب میںl-ʿadhābi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں