مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 5

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

كذبت قبلهم قوم نوح والاحزاب من بعدهم وهمت كل امة برسولهم لياخذوه وجادلوا بالباطل ليدحضوا به الحق فاخذتهم فكيف كان عقاب

ان سے پہلے نوح کی قوم اور ان کے بعد اور اُمتوں نے بھی (پیغمبروں کی) تکذیب کی۔ اور ہر اُمت نے اپنے پیغمبر کے بارے میں یہی قصد کیا کہ اس کو پکڑ لیں اور بیہودہ (شہبات سے) جھگڑتے رہے کہ اس سے حق کو زائل کردیں تو میں نے ان کو پکڑ لیا (سو دیکھ لو) میرا عذاب کیسا ہوا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 5
  • پارہ 24
  • صفحہ 467

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہر ایک امت کے شریروں نے اپنے پیغمبروں کو پکڑ کر قتل کرنے یا ستانے کاارادہ کیا اور چاہا کہ جھوٹے ڈھکوسلے کھڑے کر کے سچے دین کو شکست دیں، اور حق کی آواز کو ابھرنے نہ دیں، لیکن ہم نے ان کا داؤں چلنے نہ دیا اور اس کے بجائے کہ وہ پیغمبروں کو پکڑتے ہم نے ان کو پکڑ کو سخت سزائیں دیں، پھر دیکھ لو ہماری سزا کیسی ہوئی کہ ان کی بیخ و بنیاد باقی نہ چھوڑی۔ آج بھی ان تباہ شدہ قوموں کے کچھ آثار کہیں کہیں موجود ہیں، ان ہی کو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. كَذَّبَتْجھٹلایاkadhabat
  2. قَبْلَهُمْان سے پہلےqablahum
  3. قَوْمُقومqawmu
  4. نُوحٍۢنوح نےnūḥin
  5. وَٱلْأَحْزَابُاور گروہوں نےwal-aḥzābu
  6. مِنۢسےmin
  7. بَعْدِهِمْ ۖان کے بعدbaʿdihim
  8. وَهَمَّتْاور ارادہ کیاwahammat
  9. كُلُّہرkullu
  10. أُمَّةٍۭامت نےummatin
  11. بِرَسُولِهِمْاپنے رسول کے ساتھ۔ اپنے رسول کاbirasūlihim
  12. لِيَأْخُذُوهُ ۖتاکہ وہ پکڑیں اس کوliyakhudhūhu
  13. وَجَـٰدَلُوا۟اور انہوں نے جھگڑا کیاwajādalū
  14. بِٱلْبَـٰطِلِساتھ باطل کےbil-bāṭili
  15. لِيُدْحِضُوا۟تاکہ نیچا دکھائیںliyud'ḥiḍū
  16. بِهِساتھ اس کےbihi
  17. ٱلْحَقَّحق کوl-ḥaqa
  18. فَأَخَذْتُهُمْ ۖتو میں نے پکڑ لیا ان کوfa-akhadhtuhum
  19. فَكَيْفَتو کس طرحfakayfa
  20. كَانَتھیkāna
  21. عِقَابِسزا میریʿiqābi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں