مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 4

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ما يجادل في ايات الله الا الذين كفروا فلا يغررك تقلبهم في البلاد

خدا کی آیتوں میں وہی لوگ جھگڑتے ہیں جو کافر ہیں۔ تو ان لوگوں کا شہروں میں چلنا پھرنا تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 4
  • پارہ 24
  • صفحہ 467

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ کی باتیں اور اس کی عظمت و قدرت کے نشان ایسے نہیں جن میں کوئی جھگڑا کیا جائے۔ مگر جن لوگوں نے یہ ہی ٹھان لی ہے کہ روشن سے روشن دلائل و براہین اور کھلی کھلی باتوں کا بھی انکار کیا جائے وہ ہی سچی باتوں میں ناحق جھگڑے ڈالتے ہیں۔ یعنی ایسے منکرین کا انجام تباہی اور ہلاکت ہے۔ گو فی الحال وہ شہروں میں چلتے پھرتے اور کھاتے پیتے نطر آتے ہیں اس سے دھوکا نہ کھانا چاہیئے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے امہال و استدراج ہے کہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَانہیںmā
  2. يُجَـٰدِلُجھگڑا کرتےyujādilu
  3. فِىٓمیںfī
  4. ءَايَـٰتِآیات (میں)āyāti
  5. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  6. إِلَّامگرillā
  7. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  8. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  9. فَلَاتو نہfalā
  10. يَغْرُرْكَدھوکے میں ڈالے تجھ کوyaghrur'ka
  11. تَقَلُّبُهُمْان کا چلنا پھرناtaqallubuhum
  12. فِىمیںfī
  13. ٱلْبِلَـٰدِملکوں (میں)۔ شہروں (میں)l-bilādi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں