مواد پر جائیں
Quran Maqasid

صاعِقَة

قرآن میں صاعقة

معنی: بجلی کی کڑک

صاعقة قرآن کی 5 سورتوں کی 7 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
8
آیات
7
سورتیں
5
مادّہ
ص ع ق

صاعِقَة

اسم · 8 بار

معنی: بجلی کی کڑک · دوسرے تراجم: کڑک نے, بجلیوں کو, عذاب سے, عذاب کے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلصَّٰعِقَةُ ×3
  • صَٰعِقَةً ×3
  • ٱلصَّوَٰعِقِ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الصاعقة والصاقعة يتقاربان، وهما الهدة الكبيرة، إلا أن الصقع يقال في الأجسام

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿فأخذتهم الصاعقة﴾ [النساء: 153] قيل: هي صوت الرعد الشديد الذي يصعق منه الإنسان، أي يغشى عليه. يقال: صعقتهم الصاعقة، وأصعقتهم فصعقوا وصعقوا. وقيل في الأصل مصدر على فاعله كالعاقبة. وقال بعض أهل اللغة: الصاعقة على ثلاثة أوجه: الموت كقوله تعالى: ﴿فصعق من في السماوات﴾ [الزمر: 68]. والعذاب كقوله تعالى: ﴿فقل…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ص ع ق پر مکمل اندراجات

صاعقة والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یا ان کی مثال مینہ کی سی ہے کہ آسمان سے (برس رہا ہو اور) اس میں اندھیرے پر اندھیرا (چھا رہا) ہو اور (بادل) گرج (رہا) ہو اور بجلی (کوند رہی) ہو تو یہ کڑک سے (ڈر کر) موت کے خوف سے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور الله کافروں کو (ہر طرف سے) گھیرے ہوئے ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:19
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب تم نے (موسیٰ) سے کہا کہ موسیٰ، جب تک ہم خدا کو سامنے نہ دیکھ لیں گے، تم پر ایمان نہیں لائیں گے، تو تم کو بجلی نے آ گھیرا اور تم دیکھ رہے تھے

    سورہ بقرہ، آیت 2:55
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے محمدﷺ) اہل کتاب تم سے درخواست کرتے ہیں کہ تم ان پر ایک (لکھی ہوئی) کتاب آسمان سے اتار لاؤ تو یہ موسیٰ سے اس سے بھی بڑی بڑی درخواستیں کرچکے ہیں (ان سے) کہتے تھے ہمیں خدا ظاہر (یعنی آنکھوں سے) دکھا دو سو ان کے گناہ کی وجہ سے ان کو بجلی نے آپکڑا۔ پھر کھلی نشانیاں آئے پیچھے بچھڑے کو (معبود) بنا بیٹھے تو اس سے بھی ہم نے درگزر کی۔ اور موسیٰ کو صریح غلبہ دیا

    سورہ نساء، آیت 4:153
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور رعد اور فرشتے سب اس کے خوف سے اس کی تسبیح و تحمید کرتے رہتے ہیں اور وہی بجلیاں بھیجتا ہے پھر جس پر چاہتا ہے گرا بھی دیتا ہے اور وہ خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں۔ اور وہ بڑی قوت والا ہے

    سورہ رعد، آیت 13:13
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر اگر یہ منہ پھیر لیں تو کہہ دو کہ میں تم کو ایسے چنگھاڑ (کے عذاب) سے آگاہ کرتا ہوں جیسے عاد اور ثمود پر چنگھاڑ (کا عذاب آیا تھا)

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:13
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو ثمود تھے ان کو ہم نے سیدھا رستہ دکھا دیا تھا مگر انہوں نے ہدایت کے مقابلے میں اندھا دھند رہنا پسند کیا تو ان کے اعمال کی سزا میں کڑک نے ان کو آپکڑا۔ اور وہ ذلت کا عذاب تھا

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:17
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی۔ سو ان کو کڑک نے آ پکڑا اور وہ دیکھ رہے تھے

    سورہ ذاریات، آیت 51:44