مواد پر جائیں
Quran Maqasid

هُون

قرآن میں هون

معنی: رسوائی کا

هون قرآن کی 5 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
5
سورتیں
5
مادّہ
ه و ن

هُون

اسم · 4 بار

معنی: رسوائی کا · دوسرے تراجم: ذلت کے ساتھ, رسوا کن۔ ذلت کے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْهُونِ ×3
  • هُونٍ ×1

هَوْن

اسم · 1 بار

معنی: عاجزی سے۔ تواضع سے

قرآن میں صورتیں

  • هَوْنًا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الهوان على وجهين:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الهاء والواو والنون أصيل يدل على سكون أو سكينة أو ذل. من ذلك الهون: السكينة والوقار. قال الله سبحانه: ﴿يمشون على الأرض هونا﴾ [الفرقان: 63]. والهون: الهوان. قال عز وجل: ﴿أيمسكه على هون﴾ [النحل: 59]. والهاوون للذي يدق به عربي صحيح، كأنه فاعول من الهون.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ه و ن پر مکمل اندراجات

هون والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے۔ یا یہ کہے کہ مجھ پر وحی آئی ہے حالانکہ اس پر کچھ بھی وحی نہ آئی ہو اور جو یہ کہے کہ جس طرح کی کتاب خدا نے نازل کی ہے اس طرح کی میں بھی بنا لیتا ہوں۔ اور کاش تم ان ظالم (یعنی مشرک) لوگوں کو اس وقت دیکھو جب موت کی سختیوں میں (مبتلا) ہوں اور فرشتے (ان کی طرف عذاب کے لئے) ہاتھ بڑھا رہے ہوں کہ نکالو اپنی جانیں۔ آج تم کو ذلت کے عذاب کی سزا دی جائے گی اس لئے کہ تم خدا پر جھوٹ بولا کرتے تھے اور اس کی آیتوں سے سرکشی کرتے تھے

    سورہ انعام، آیت 6:93
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس خبر بد سے (جو وہ سنتا ہے) لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے (اور سوچتا ہے) کہ آیا ذلت برداشت کرکے لڑکی کو زندہ رہنے دے یا زمین میں گاڑ دے۔ دیکھو یہ جو تجویز کرتے ہیں بہت بری ہے

    سورہ نحل، آیت 16:59
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا کے بندے تو وہ ہیں جو زمین پر آہستگی سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے (جاہلانہ) گفتگو کرتے ہیں تو سلام کہتے ہیں

    سورہ فرقان، آیت 25:63
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو ثمود تھے ان کو ہم نے سیدھا رستہ دکھا دیا تھا مگر انہوں نے ہدایت کے مقابلے میں اندھا دھند رہنا پسند کیا تو ان کے اعمال کی سزا میں کڑک نے ان کو آپکڑا۔ اور وہ ذلت کا عذاب تھا

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:17
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس دن کافر دوزخ کے سامنے کئے جائیں گے (تو کہا جائے گا کہ) تم اپنی دنیا کی زندگی میں لذتیں حاصل کرچکے اور ان سے متمتع ہوچکے سو آج تم کو ذلت کا عذاب ہے، (یہ) اس کی سزا (ہے) کہ تم زمین میں ناحق غرور کیا کرتے تھے۔ اور اس کی بدکرداری کرتے تھے

    سورہ احقاف، آیت 46:20