مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حٰم السجدہ، آیت 20

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

حتى اذا ما جاءوها شهد عليهم سمعهم وابصارهم وجلودهم بما كانوا يعملون

یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچ جائیں گے تو ان کے کان اور آنکھیں اور چمڑے (یعنی دوسرے اعضا) ان کے خلاف ان کے اعمال کی شہادت دیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 20
  • پارہ 24
  • صفحہ 478

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

دنیا میں کانوں سے آیات تنزیلیہ سنیں اور آنکھوں سے آیات تکوینیہ دیکھیں مگر کسی کو نہ مانا۔ ہر بُن مُو سے خُدا کی کی نافرمانی کرتے رہے۔ یہ خبر نہ تھی کہ گناہوں کا یہ سارا ریکارڈ خود انہی کی ذات میں محفوظ ہے جو وقت پر کھول دیا جائے گا۔ روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ محشر میں کفار اپنے جرائم کا زبان سے انکار کریں گے۔ اس وقت حکم ہو گا کہ ان کے اعضاء کی شہادت پیش کی جائے جن کے ذریعے سے گناہ کئے تھے۔ چنانچہ ہر ایک عضو شہادت دے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. حَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattā
  2. إِذَاجب وہidhā
  3. مَاجب وہmā
  4. جَآءُوهَااس کے پاس آجائیں گےjāūhā
  5. شَهِدَگواہی دیں گےshahida
  6. عَلَيْهِمْان کے خلافʿalayhim
  7. سَمْعُهُمْان کے کانsamʿuhum
  8. وَأَبْصَـٰرُهُمْاور ان کی نگاہیںwa-abṣāruhum
  9. وَجُلُودُهُماور ان کی کھالیںwajulūduhum
  10. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  11. كَانُوا۟تھے وہkānū
  12. يَعْمَلُونَوہ عمل کرتےyaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں