تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جب میں زبان سے انکار کر رہا تھا تو تم پر ایسی کیا مصیبت پڑی تھی کہ خواہ مخواہ بتلانا شروع کر دیا اور آخر یہ بولنا تمکو سکھلایا کس نے۔ یعنی جسکی قدرت نے ہر ناطق چیز کو بولنے کی قوت دی، آج اسی نے ہمکو بھی گویا کر دیا نہ بولتے اور بتلاتے تو کیا کرتے۔ جب وہ قادر مطلق بلوانا چاہے تو کس چیز کی مجال ہے کہ نہ بولے جس نے زبان میں قوت گویائی رکھی ، کیا ہاتھ پاؤں میں نہیں رکھ سکتا۔ یہ مقولہ یا اللہ تعالیٰ کا ہے، یا جلود…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں