جُلُود
اسم · 9 بارمعنی: کھالیں · دوسرے تراجم: کھالوں, اپنی کھالوں کو
قرآن میں صورتیں
- جُلُودُهُم ×2
- جُلُودِ ×2
- جُلُودًا ×1
- وَٱلْجُلُودُ ×1
- وَجُلُودُهُم ×1
- لِجُلُودِهِمْ ×1
- جُلُودُكُمْ ×1
جُلُود
معنی: کھالیں
جلود قرآن کی 5 سورتوں کی 7 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: کھالیں · دوسرے تراجم: کھالوں, اپنی کھالوں کو
الجلد: قشر البدن، وجمعه جلود. قال الله تعالى: كلما نضجت جلودهم بدلناهم جلودا غيرها [النساء/ 56] ، وقوله تعالى: الله نزل أحسن الحديث كتابا متشابها مثاني تقشعر منه جلود الذين يخشون ربهم ثم تلين جلودهم وقلوبهم إلى ذكر الله [الزمر/ 23] .
الجلد: قشر بدن الحيوان وجمعه جلود. قال تعالى: ﴿كلما نضجت جلودهم﴾ [النساء: 56] هذه عبارة عن ظواهر الأبدان. وقد يكنى بها عن الأيدي والألسن والأرجل في قوله: ﴿تشهد عليهم ألسنتهم وأيديهم وأرجلهم﴾ [النور: 24]. وقيل: هي كناية عن الفروج. وقوله: ﴿فاجلدوهم﴾ [النور: 4] يجوز أن يكون أصيبوا جلدهم بالضرب. يقال: جلدته أي أصبت جلده،…
7 میں سے آیات 1–7
جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا ان کو ہم عنقریب آگ میں داخل کریں گے جب ان کی کھالیں گل (اور جل) جائیں گی تو ہم اور کھالیں بدل دیں گے تاکہ (ہمیشہ) عذاب (کا مزہ چکھتے) رہیں بےشک خدا غالب حکمت والا ہے
سورہ نساء، آیت 4:56اور خدا ہی نے تمہارے لیے گھروں کو رہنے کی جگہ بنایا اور اُسی نے چوپایوں کی کھالوں سے تمہارے لیے ڈیرے بنائے۔ جن کو تم سبک دیکھ کر سفر اور حضر میں کام میں لاتے ہو اور اُن کی اون، پشم اور بالوں سے تم اسباب اور برتنے کی چیزیں (بناتے ہو جو) مدت تک (کام دیتی ہیں)
سورہ نحل، آیت 16:80اس سے ان کے پیٹ کے اندر کی چیزیں اور کھالیں گل جائیں گی
سورہ حج، آیت 22:20خدا نے نہایت اچھی باتیں نازل فرمائی ہیں (یعنی) کتاب (جس کی آیتیں باہم) ملتی جلتی (ہیں) اور دہرائی جاتی (ہیں) جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے بدن کے (اس سے) رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ پھر ان کے بدن اور دل نرم (ہو کر) خدا کی یاد کی طرف (متوجہ) ہوجاتے ہیں۔ یہی خدا کی ہدایت ہے وہ اس سے جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اور جس کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں
سورہ زمر، آیت 39:23یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچ جائیں گے تو ان کے کان اور آنکھیں اور چمڑے (یعنی دوسرے اعضا) ان کے خلاف ان کے اعمال کی شہادت دیں گے
سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:20اور وہ اپنے چمڑوں (یعنی اعضا) سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف کیوں شہادت دی؟ وہ کہیں گے کہ جس خدا نے سب چیزوں کو نطق بخشا اسی نے ہم کو بھی گویائی دی اور اسی نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے
سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:21اور تم اس (بات کے خوف) سے تو پردہ نہیں کرتے تھے کہ تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور چمڑے تمہارے خلاف شہادت دیں گے بلکہ تم یہ خیال کرتے تھے کہ خدا کو تمہارے بہت سے عملوں کی خبر ہی نہیں
سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:22