مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حٰم السجدہ، آیت 54

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الا انهم في مرية من لقاء ربهم الا انه بكل شيء محيط

دیکھو یہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر ہونے سے شک میں ہیں۔ سن رکھو کہ وہ ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 54
  • پارہ 25
  • صفحہ 482

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس دھوکہ میں ہیں کہ کبھی خدا سے ملنا اور اس کے سامنے جانا نہیں۔ حالانکہ خدا تعالیٰ ہر وقت ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے۔ کسی وقت بھی اس کے قبضہ اور احاطہ سے نکل کر نہیں جا سکتے اگر مرنے کے بعد ان کے بدن کے ذرات مٹی میں مل جائیں یا پانی میں بہ جائیں یا ہوا میں منتشر ہو جائیں تب بھی ایک ایک ذرہ پر اللہ کا علم اور قدرت محیط ہے۔ ان کو جمع کر کے ازسر نو زندہ کر دینا کچھ مشکل نہیں۔ تمت سورۃ حٰمٓ السجدۃ فلہ الحمد والمنۃ۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَلَآخبردارalā
  2. إِنَّهُمْبیشک وہinnahum
  3. فِىمیں ہیںfī
  4. مِرْيَةٍۢشکmir'yatin
  5. مِّنسےmin
  6. لِّقَآءِملاقاتliqāi
  7. رَبِّهِمْ ۗاپنے رب کیrabbihim
  8. أَلَآخبردارalā
  9. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  10. بِكُلِّساتھ ہرbikulli
  11. شَىْءٍۢچیز کےshayin
  12. مُّحِيطٌۢاحاطہ کرنے والا ہےmuḥīṭun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں