مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مُحِيط

قرآن میں محيط

معنی: گھیرنے والا ہے

محيط قرآن کی 7 سورتوں کی 9 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
9
آیات
9
سورتیں
7
مادّہ
ح و ط

مُحِيط

اسم · 9 بار

معنی: گھیرنے والا ہے · دوسرے تراجم: احاطہ کیے ہوئے ہے, گھیرنے والا, احاطہ کرنے والا۔ گھیرنے اولا, گھیر لینے والے

قرآن میں صورتیں

  • مُحِيطٌۢ ×7
  • مُحِيطًا ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الحائط: الجدار الذي يحوط بالمكان، والإحاطة تقال على وجهين:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الحاء والواو والطاء كلمة واحدة، وهو الشيء يطيف بالشيء. فالحوط من حاطه حوطا. والحمار يحوط عانته: يجمعها. وحوطت حائطا. ويقال إن الحواطة حظيرة تتخذ للطعام. والحوط: شيء مستدير تعلقه المرأة على جبينها، من فضة.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ح و ط پر مکمل اندراجات

محيط والی آیات

9 میں سے آیات 1–9

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یا ان کی مثال مینہ کی سی ہے کہ آسمان سے (برس رہا ہو اور) اس میں اندھیرے پر اندھیرا (چھا رہا) ہو اور (بادل) گرج (رہا) ہو اور بجلی (کوند رہی) ہو تو یہ کڑک سے (ڈر کر) موت کے خوف سے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور الله کافروں کو (ہر طرف سے) گھیرے ہوئے ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:19
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر تمہیں آسودگی حاصل ہو تو ان کو بری لگتی ہے اور اگر رنج پہنچے تو خوش ہوتے ہیں اور اگر تم تکلیفوں کی برداشت اور (ان سے) کنارہ کشی کرتے رہو گے تو ان کا فریب تمھیں کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکے گا یہ جو کچھ کرتے ہیں خدا اس پر احاطہ کیے ہوئے ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:120
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ لوگوں سے تو چھپتے ہیں اور خدا سے نہیں چھپتے حالانکہ جب وہ راتوں کو ایسی باتوں کے مشورے کیا کرتے ہیں جن کو وہ پسند نہیں کرتا ان کے ساتھ ہوا کرتا ہے اور خدا ان کے (تمام) کاموں پر احاطہ کئے ہوئے ہے

    سورہ نساء، آیت 4:108
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور آسمان وزمین میں جو کچھ ہے سب خدا ہی کا ہے۔ اور خدا ہر چیز پر احاطے کئے ہوئے ہے

    سورہ نساء، آیت 4:126
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جو اِتراتے ہوئے (یعنی حق کا مقابلہ کرنے کے لیے) اور لوگوں کو دکھانے کے لیے گھروں سے نکل آئے اور لوگوں کو خدا کی راہ سے روکتے ہیں۔ اور جو اعمال یہ کرتے ہیں خدا ان پر احاطہ کئے ہوئے ہے

    سورہ انفال، آیت 8:47
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو (بھیجا) تو اُنہوں نے کہا کہ اے قوم! خدا ہی کی عبادت کرو کہ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ اور ناپ تول میں کمی نہ کیا کرو۔ میں تو تم کو آسودہ حال دیکھتا ہوں اور (اگر تم ایمان نہ لاؤ گے تو) مجھے تمہارے بارے میں ایک ایسے دن کے عذاب کا خوف ہے جو تم کو گھیر کر رہے گا

    سورہ ہود، آیت 11:84
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم! کیا میرے بھائی بندوں کا دباؤ تم پر خدا سے زیادہ ہے۔ اور اس کو تم نے پیٹھ پیچھے ڈال رکھا ہے۔ میرا پروردگار تو تمہارے سب اعمال پر احاطہ کیے ہوئے ہے

    سورہ ہود، آیت 11:92
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    دیکھو یہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر ہونے سے شک میں ہیں۔ سن رکھو کہ وہ ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:54
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے

    سورہ بروج، آیت 85:20