مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شوریٰ، آیت 23

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ذلك الذي يبشر الله عباده الذين امنوا وعملوا الصالحات قل لا اسالكم عليه اجرا الا المودة في القربى ومن يقترف حسنة نزد له فيها حسنا ان الله غفور شكور

یہی وہ (انعام ہے) جس کی خدا اپنے ان بندوں کو جو ایمان لاتے اور عمل نیک کرتے ہیں بشارت دیتا ہے۔ کہہ دو کہ میں اس کا تم سے صلہ نہیں مانگتا مگر (تم کو) قرابت کی محبت (تو چاہیئے) اور جو کوئی نیکی کرے گا ہم اس کے لئے اس میں ثواب بڑھائیں گے۔ بےشک خدا بخشنے والا قدردان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 53 میں سے آیت 23
  • پارہ 25
  • صفحہ 486

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ جو خوشخبری دے وہ لامحالہ واقع ہو کر رہے گی۔ یعنی قرآن کریم جیسی دولت تمکو دے رہا ہوں اور ابدی نجات و فلاح کا راستہ بتلاتا اور جنت کی خوشخبری سناتا ہوں۔ یہ سب محض لوجہ اللہ ہے۔ اس خیر خواہی اور احسان کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا۔ صرف ایک بات چاہتا ہوں کہ تم سے جو میرے نسبی و خاندانی تعلقات ہیں کم از کم ان کو نظر انداز نہ کرو۔ آخر تمہارا معاملہ اقارب اور رشتہ داروں کے ساتھ کیا ہوتا ہے، بسا اوقات انکی بے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ذَٰلِكَیہdhālika
  2. ٱلَّذِىوہ چیز ہےalladhī
  3. يُبَشِّرُخوش خبری دیتا ہےyubashiru
  4. ٱللَّهُاللہl-lahu
  5. عِبَادَهُاپنے ان بندوں کوʿibādahu
  6. ٱلَّذِينَوہ جوalladhīna
  7. ءَامَنُوا۟ایمان لائےāmanū
  8. وَعَمِلُوا۟اور انہوں نے عمل کیےwaʿamilū
  9. ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ ۗاچھےl-ṣāliḥāti
  10. قُلکہہ دیجئےqul
  11. لَّآنہیںlā
  12. أَسْـَٔلُكُمْمیں مانگتا تم سےasalukum
  13. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  14. أَجْرًاکوئی اجرajran
  15. إِلَّاسوائےillā
  16. ٱلْمَوَدَّةَمحبت کےl-mawadata
  17. فِىمیںfī
  18. ٱلْقُرْبَىٰ ۗقرابت داریl-qur'bā
  19. وَمَناور جو کوئیwaman
  20. يَقْتَرِفْکمائے گاyaqtarif
  21. حَسَنَةًۭکوئی نیکیḥasanatan
  22. نَّزِدْہم اضافہ کردیں گےnazid
  23. لَهُۥاس کے لیےlahu
  24. فِيهَااس میںfīhā
  25. حُسْنًا ۚخوبیḥus'nan
  26. إِنَّبیشکinna
  27. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  28. غَفُورٌۭبخشش فرمانے والا ہے،ghafūrun
  29. شَكُورٌقدردان ہےshakūrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں