مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شوریٰ، آیت 28

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وهو الذي ينزل الغيث من بعد ما قنطوا وينشر رحمته وهو الولي الحميد

اور وہی تو ہے جو لوگوں کے ناامید ہوجانے کے بعد مینہ برساتا اور اپنی رحمت (یعنی بارش) کی برکت کو پھیلا دیتا ہے۔ اور وہ کارساز اور سزاوار تعریف ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 53 میں سے آیت 28
  • پارہ 25
  • صفحہ 486

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بہت مربتہ ظاہری اسباب و حالت پر نظر کر کے جب لوگ بارش سے مایوس ہو جاتے ہیں، اس وقت حق تعالٰی باران رحمت نازل فرماتا اور اپنی مہربانی کے آثار و برکات چاروں طرف پھیلا دیتا ہے۔ تا بندوں پر ثابت ہو جائے کہ رزق کی طرح اسباب رزق بھی اسی کے قبضہ قدرت میں ہیں۔ جیسے وہ روزی ایک خاص اندازہ سے عطا کرتا ہے، بارش بھی خاص اوقات اور خاص مقدار میں مرحمت فرماتا ہے۔ بات یہ ہے کہ سب کام اسی کے اختیار میں ہیں اور جو کچھ وہ کرے عین…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَهُوَاور وہ اللہwahuwa
  2. ٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhī
  3. يُنَزِّلُجو اتارتا ہےyunazzilu
  4. ٱلْغَيْثَبارش کوl-ghaytha
  5. مِنۢmin
  6. بَعْدِاس کے بعدbaʿdi
  7. مَاکہmā
  8. قَنَطُوا۟وہ مایوس ہوگئےqanaṭū
  9. وَيَنشُرُاور پھیلا دیتا ہےwayanshuru
  10. رَحْمَتَهُۥ ۚاپنی رحمت کوraḥmatahu
  11. وَهُوَاور وہwahuwa
  12. ٱلْوَلِىُّکارساز ہے۔ دوست ہےl-waliyu
  13. ٱلْحَمِيدُ، تعریف والا ہےl-ḥamīdu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں