مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شوریٰ، آیت 52

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وكذلك اوحينا اليك روحا من امرنا ما كنت تدري ما الكتاب ولا الايمان ولكن جعلناه نورا نهدي به من نشاء من عبادنا وانك لتهدي الى صراط مستقيم

اور اسی طرح ہم نے اپنے حکم سے تمہاری طرف روح القدس کے ذریعے سے (قرآن) بھیجا ہے۔ تم نہ تو کتاب کو جانتے تھے اور نہ ایمان کو۔ لیکن ہم نے اس کو نور بنایا ہے کہ اس سے ہم اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں ہدایت کرتے ہیں۔ اور بےشک (اے محمدﷺ) تم سیدھا رستہ دکھاتے ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 53 میں سے آیت 52
  • پارہ 25
  • صفحہ 489

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مترجم محقق قدس اللہ روحہ نے اس جگہ روح سے مراد فرشتہ لیا ہے یعنی جبریل امین۔ اور یہ بعض مفسرین کی رائے ہے۔ لیکن ظاہر یہ ہے کہ یہاں خود قرآن کریم کو روح سے تعبیر فرمایا ۔ کیونکہ اس کی تاثیر سے مردہ قلوب زندہ ہوتے ہیں اور انسان کو ابدی حیات نصیب ہوتی ہے۔ دیکھ لو جو قومیں کفر و ظلم اور بد اخلاقی کی موت مر چکی تھیں، کس طرح قرآن نے ان میں جان تازہ ڈال دی۔ یعنی ایمان اور اعمال ایمانیہ کی یہ تفاصیل جو بذریہ وحی اب معلوم…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālika
  2. أَوْحَيْنَآوحی کی ہم نےawḥaynā
  3. إِلَيْكَآپ کی طرفilayka
  4. رُوحًۭاایک وحی کوrūḥan
  5. مِّنْسےmin
  6. أَمْرِنَا ۚاپنے حکمamrinā
  7. مَانہmā
  8. كُنتَتھا توkunta
  9. تَدْرِىجانتاtadrī
  10. مَاکیا ہےmā
  11. ٱلْكِتَـٰبُکتابl-kitābu
  12. وَلَااور نہwalā
  13. ٱلْإِيمَـٰنُایمانl-īmānu
  14. وَلَـٰكِنلیکنwalākin
  15. جَعَلْنَـٰهُبنایا ہم نے اس کوjaʿalnāhu
  16. نُورًۭانورnūran
  17. نَّهْدِىراہ دکھاتے ہیں ہمnahdī
  18. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  19. مَنجس کوman
  20. نَّشَآءُہم چاہتے ہیںnashāu
  21. مِنْمیں سےmin
  22. عِبَادِنَا ۚاپنے بندوںʿibādinā
  23. وَإِنَّكَاور بیشک آپwa-innaka
  24. لَتَهْدِىٓرہنمائی کرتے ہیں ۔ البتہ آپ ہدایت ہیںlatahdī
  25. إِلَىٰطرفilā
  26. صِرَٰطٍۢصراطṣirāṭin
  27. مُّسْتَقِيمٍۢمستقیم کیmus'taqīmin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں