تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی خدا کے ہاں پہنچ کر کھلے گا کہ کیسے برے ساتھی تھے۔ اس وقت حسرت اور غصہ سے کہے گا کہ کاش میرے اور تیرے درمیان مشرق اور مغرب کا فاصلہ ہوتا، اور ایک لمحہ تیری صحبت میں نہ گزرتا۔ کم بخت! اب تو مجھ سے دور ہو۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں یعنی دنیا میں شیطان کے مشورہ پر چلتا ہے اور وہاں اسکی صحبت سے پچتائے گا۔ اس طرح کا ساتھی شیطان کسی کو جن ملتا ہے کسی کو آدمی۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں