مواد پر جائیں
Quran Maqasid

قَرِين

قرآن میں قرين

معنی: ساتھی

قرين قرآن کی 5 سورتوں کی 7 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
8
آیات
7
سورتیں
5
مادّہ
ق ر ن

قَرِين

اسم · 8 بار

معنی: ساتھی · دوسرے تراجم: دوست ہوجاتا ہے

قرآن میں صورتیں

  • قَرِينًا ×2
  • قَرِينٌ ×2
  • قَرِينُهُۥ ×2
  • قُرَنَآءَ ×1
  • ٱلْقَرِينُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الاقتران كالازدواج في كونه اجتماع شيئين، أو أشياء في معنى من المعاني. قال تعالى: أو جاء معه الملائكة مقترنين

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالي: ﴿وكم أهلكنا قبلهم من قرن﴾ [مريم: 98] القرن: الجماعة المقترنون في وقت واحد. وقيل: كل طبقة في وقت اقترنت في زمان. وقيل: كل طبقة بعث فيها نبي، وقيل: القرن: المدة، واختلف في قدرها، فقيل: ثمانون سنة، وقيل: أربعون، وقيل مئة، واستدل للأربعين بقول النابغة الجعدي: [من المتقارب].

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ق ر ن پر مکمل اندراجات

قرين والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خرچ بھی کریں تو (خدا کے لئے نہیں بلکہ) لوگوں کے دکھانے کو اور ایمان نہ خدا پر لائیں اور نہ روز آخرت پر (ایسے لوگوں کو ساتھی شیطان ہے) اور جس کا ساتھی شیطان ہوا تو (کچھ شک نہیں کہ) وہ برا ساتھی ہے

    سورہ نساء، آیت 4:38
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ایک کہنے والا ان میں سے کہے گا کہ میرا ایک ہم نشین تھا

    سورہ صافات، آیت 37:51
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے (شیطانوں کو) ان کا ہم نشین مقرر کردیا تھا تو انہوں نے ان کے اگلے اور پچھلے اعمال ان کو عمدہ کر دکھائے تھے اور جنات اور انسانوں کی جماعتیں جو ان سے پہلے گذر چکیں ان پر بھی خدا (کے عذاب) کا وعدہ پورا ہوگیا۔ بےشک یہ نقصان اٹھانے والے ہیں

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:25
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو کوئی خدا کی یاد سے آنکھیں بند کرکے (یعنی تغافل کرے) ہم اس پر ایک شیطان مقرر کردیتے ہیں تو وہ اس کا ساتھی ہوجاتا ہے

    سورہ زخرف، آیت 43:36
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہاں تک کہ جب ہمارے پاس آئے گا تو کہے گا کہ اے کاش مجھ میں اور تجھ میں مشرق ومغرب کا فاصلہ ہوتا تو برا ساتھی ہے

    سورہ زخرف، آیت 43:38
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس کا ہم نشین (فرشتہ) کہے گا کہ یہ (اعمال نامہ) میرے پاس حاضر ہے

    سورہ ق، آیت 50:23
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس کا ساتھی (شیطان) کہے گا کہ اے ہمارے پروردگار میں نے اس کو گمراہ نہیں کیا تھا بلکہ یہ آپ ہی رستے سے دور بھٹکا ہوا تھا

    سورہ ق، آیت 50:27