مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ محمد، آیت 16

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومنهم من يستمع اليك حتى اذا خرجوا من عندك قالوا للذين اوتوا العلم ماذا قال انفا اولئك الذين طبع الله على قلوبهم واتبعوا اهواءهم

اور ان میں بعض ایسے بھی ہیں جو تمہاری طرف کان لگائے یہاں تک کہ (سب کچھ سنتے ہیں لیکن) جب تمہارے پاس سے نکل کر چلے جاتے ہیں تو جن لوگوں کو علم (دین) دیا گیا ہے ان سے کہتے ہیں کہ (بھلا) انہوں نے ابھی کیا کہا تھا؟ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر خدا نے مہر لگا رکھی ہے اور وہ اپنی خواہشوں کے پیچھے چل رہے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 38 میں سے آیت 16
  • پارہ 26
  • صفحہ 508

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اوپر مومنوں اور کافروں کا حال مذکور تھا۔ ایک قسم کافروں کی وہ ہے جسے منافق کہتے ہیں یعنی ظاہر میں اسلام کا دعوٰی اور باطن میں اس سے انحراف۔ اس آیت میں اس کا ذکر ہے۔ یعنی یہ لوگ بظاہر پیغمبر کی بات سننے کے لئے کان رکھتے ہیں۔ مگر نہ دلی توجہ، نہ سمجھ، نہ یاد، جب مجلس سے اٹھ کر جاتے ہیں تو اہل علم سے کہتے ہیں کہ اس شخص (یعنی پیغمبر علیہ السلام) نے ابھی ابھی کیا بیان کیا تھا۔ شاید اس دریافت کرنے سے مقصود ادھر تعریض کرنا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِنْهُماور ان میں سےwamin'hum
  2. مَّنکوئی ہے جوman
  3. يَسْتَمِعُغور سے سنتا ہےyastamiʿu
  4. إِلَيْكَآپ کوilayka
  5. حَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattā
  6. إِذَاجبidhā
  7. خَرَجُوا۟وہ نکلتے ہیںkharajū
  8. مِنْسےmin
  9. عِندِكَآپ کے پاس (سے )ʿindika
  10. قَالُوا۟کہتے ہیںqālū
  11. لِلَّذِينَان لوگوں سےlilladhīna
  12. أُوتُوا۟جو دیئے گئےūtū
  13. ٱلْعِلْمَعلمl-ʿil'ma
  14. مَاذَاکیا کچھmādhā
  15. قَالَاس نے کہاqāla
  16. ءَانِفًا ۚابھیānifan
  17. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی وہulāika
  18. ٱلَّذِينَلوگ ہیںalladhīna
  19. طَبَعَمہر لگا دیṭabaʿa
  20. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  21. عَلَىٰپرʿalā
  22. قُلُوبِهِمْان کے دلوں (پر)qulūbihim
  23. وَٱتَّبَعُوٓا۟اور انہوں نے پیروی کیwa-ittabaʿū
  24. أَهْوَآءَهُمْاپنی خواہشات کیahwāahum

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں