مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ محمد، آیت 21

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

طاعة وقول معروف فاذا عزم الامر فلو صدقوا الله لكان خيرا لهم

(خوب کام تو) فرمانبرداری اور پسندیدہ بات کہنا (ہے) پھر جب (جہاد کی) بات پختہ ہوگئی تو اگر یہ لوگ خدا سے سچے رہنا چاہتے تو ان کے لئے بہت اچھا ہوتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 38 میں سے آیت 21
  • پارہ 26
  • صفحہ 509

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ظاہر میں یہ لوگ فرمانبرداری کا اظہار اور زبان سے اسلام و احکام اسلام کا اقرار کرتے ہیں۔ مگر کام کی بات یہ ہے کہ عملًا خدا و رسول کا حکم مانیں اور بات اچھی اور معقول کہیں پھر جب جہاد وغیرہ میں کام کی تاکید اور زور آ پڑے اس وقت اللہ کے سامنے سچے ثابت ہوں تو یہ صورت انکی بہتری اور بھلائی کی ہوگی۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "یعنی حکم شرع کو نہ ماننے سے کافر ہو جاتا ہے۔ اللہ کا حکم ہر طرح ماننا ہی چاہئے۔ پھر رسول بھی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. طَاعَةٌۭاطاعتṭāʿatun
  2. وَقَوْلٌۭاور باتwaqawlun
  3. مَّعْرُوفٌۭ ۚاچھی۔ بھلیmaʿrūfun
  4. فَإِذَاپھر جبfa-idhā
  5. عَزَمَمقرر ہواʿazama
  6. ٱلْأَمْرُفیصلہ۔ حکمl-amru
  7. فَلَوْپھر اگرfalaw
  8. صَدَقُوا۟وہ سچ کہیںṣadaqū
  9. ٱللَّهَاللہ تعالیٰ سےl-laha
  10. لَكَانَالبتہ ہوتاlakāna
  11. خَيْرًۭابہترkhayran
  12. لَّهُمْان کے لیےlahum

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں